DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Haji Ch. Mohammad Idrees, Patron of Chakswari Press Club, hosted a farewell party in honor of the officials of Chakswari Press Club.

چکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلی وبانی ممبر حاجی چودھری محمدادریس نے چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چکسواری پریس کلب کے سرپرست اعلی وبانی ممبر حاجی چودھری محمدادریس نے چکسواری پریس کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیااس پرخلوص الوداعی پارٹی میں چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمدخان چیئرمین سپریم کونسل محمدرفیق بھٹی سابق صدر مرزامحمدنذیر سابق صدر چودھری شبیر احمد سابق صدر عابدحسین چودھری سینئرنائب صدر محمداقبا ل خواجہ نائب صدرمعظم علی چوہدری سیکرٹری جنرل عنصر محمودغزالی محمدتاج جالب سابق سیکرٹری مالیات محمداسحاق خواجہ سابق ڈپٹی سیکرٹری محمدنویدسیکرٹری نشرواشاعت اور ممبران پریس کلب چودھر ی ثاقب ظفر اورعبداللہ آفتاب نے شرکت کی چکسوار ی پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمدخان نے حاجی چودھری محمدادریس سرپرست اعلے پریس کلب چکسواری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پریس کلب کے عہدیداران واراکین حاجی محمدادریس کے خلوص اورمحبت کادلی شکریہ اداکرتے ہیں جنہو ں نے پریس کلب چکسواری کے موجودہ عہدیداران کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کیااوران کی ایک سالہ شاندارکارکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے خراج تحسین پیش کیاہے حاجی چود ھری محمدادریس کی چکسواری پریس کلب کے لے شاندار خدمات قابل ستائش ہیں ہم انہیں پریس کلب کے لئے شاندار خدمات پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران کے خلوص پران کادلی شکریہ اداکرتے ہیں اس موقع پرپارٹی میں شریک تمام عہدیداروں واراکین نے حاجی محمدادریس کاشکریہ اداکیااس موقع پرحاجی چودھر ی محمدادریس نے پارٹی میں شرکت کرنے پرچکسواری پریس کلب کے عہدیداران واراکین کاشکریہ اداکیا حاجی چودھری محمدادریس نے پارٹی کااہتمام اپنی رہائش گاہ آدھ پلائی لدڑ پنیڈا میں کیاتھاپارٹی کے لئے بہترین انتظام وانصرام کیاگیا تھا

یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھر ی اعظم المعروف لالہ مندری نے اے ڈی سی میرپور چودھری حق نواز کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات ہونے پردلی مبار کباد

Ch Azam alias Lala Mundri congratulated ADC Mirpur Ch Haq Nawaz on his appointment as Additional Deputy Commissioner Mirpur.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) یونین کونسل فیض پورشریف کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھر ی اعظم المعروف لالہ مندری نے اے ڈی سی میرپور چودھری حق نواز کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میرپور تعینات ہونے پردلی مبار کبادپیش کی ہے اورکہاکہ چودھری حق نواز اے ڈی سی میرپور ایک باصلاحیت فرض شناس اوردیانتدار آفیسر ہیں ان کی ضلع میرپور میں بطور اے ڈی سی تعیناتی کاخیرمقدم کرتے ہیں اوراس توقع کااظہارکرتے ہیں کہ وہ بطور اے ڈی سی میرپور ملک وقوم کے لئے شاندار خدمات انجام دیں گے اوراپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے لانے میں کامیاب ہوں گے انہوں نے ان خیالات کاکاظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔

چودھری محمدجہانگیر المعروف کالا کی زوجہ محترمہ کوگزشتہ روز بوعہ موہڑہ ملاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا

Wife of Ch M Jhanngir alias Kala passed away in Boha Morra Mallan

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمدجہانگیر المعروف کالا کی زوجہ محترمہ اورچودھری تیمورارسلان کی والدہ محترمہ اورچودھری محمدافتخار کی ہمشیرہ محترمہ اور محمداخلاق کی پھوپھی محترمہ کوگزشتہ روز بوعہ موہڑہ ملاں کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیاجورضائے الہی سے وفات پاگئی تھیں مرحومہ کی نمازجنازہ موہڑہ ملاں کی جنازہ گاہ میں اداکی گئی مولانامحمدخطاب میں نمازجنازہ پڑھائی نمازجنازہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے ا فراد نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button