DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Dua e Chelum observed for late mother of Arshad Mahmood Bhatti in Dhok Sangot, Pind Bainso

ارشد محمود بھٹی کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کی روح پرفتوح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
ارشد محمود بھٹی اور اسد محمود کی والدہ مرحومہ و مغفورہ کی روح پرفتوح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے چہلم کی تقریب ڈھوک سنگوٹ پنڈبینسو میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز معروف قاری اجمل علی قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ نقابت کے فرائض حافظ خالد محمود نقشبندی نے سرانجام دیے۔ ہدیہ نعت محمد شہزاد بھٹی، حافظ ضیافت علی نے پیش کیں جبکہ خصوصی ہدیہ نعت محمد نعیم اختر نقشبندی نے پیش کی۔ قاضی عتیق احمد قریشی، مولانا غلام مصطفی سیالوی نے تقریب سے خطاب کیا جبکہ خصوصی خطاب اور اجتماعی دعا ممتاز عالمِ دین مولونا محمد اقبال قریشی نے کرائی۔ اس بابرکت محفل میں سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی کہوٹہ، سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین، میجر(ر) محمد جاوید، بابو ظفر اقبال، سابق نائب ٹاؤن ناظم راجہ محمد نواز، کیپٹن(ر) محمود اختر بھٹی، محمد تنویر ناز بھٹی، اصغر بھٹی، ڈاکٹر کامران عارف، فرحت ظہیر، سابق کونسلرز نمبردار نعمت علی، علی اصغر کیانی، محبوب بھٹی اور ایس ایم محمد سلیمان بھٹی، راجہ فیاض، خان صدیق، چوہدری ارشد، مسعود انجم قریشی، راجہ فرقان، نمبردارا فضال راجہ، طاہر مغل، سہیل جاوید بھٹی، راجہ ظفران، صوبیدار الطاف، صوبیدار حیات علی، صوبیدار غلام حسین، چوہدری فضل داد، چوہدری جاوید، چوہدری ازرم، تنویر ہاشمی، پرویز بھٹی، صوبیدار طاہر انور، چوہدری طالب، علماء، اساتذہ، صحافی، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معزین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button