Norway; Leading intellectual poet and senior Kashmiri leader of PPP Norway Sardar Shah Nawaz Khan died in Oslo after contracting Covid-19
معروف دانشور شاعر اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئر کشمیری راہنما سردار شاہ نواز خان کامر کراونا وائرس کا شکار رہ کر اوسلو میں وفات پا گئے۔
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر)— پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے سینئر کشمیری راہنما سردار شاہ نواز خان کامر گزشتہ کئی ھفتوں سے کراونا وائرس کا شکار رہ کر اوسلو میں انتقال کر گئے۔ مرحوم اسکنڈینیوین کشمیر کونسل ناروے کے ڈائریکٹر سردار علی شاہ نواز خان کے والد تھے۔ مرحوم شاہ نواز خان کی وفات کے موقع پر پیپلزپارٹی ناروے کے راہنماؤں صدر چوہدری جہانگیر نواز سیئنر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں نائب صدر چوہدری محمد اشرف جنرل سیکرٹری اصغر شاھد انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین جوائنٹ سیکرٹری عثمان اصغر نائب صدر یورپ فاروق پسوال سیئنر رھنما میاں محمد اسلام محمد الیاس کھوکھر رفیع اللہ۔ راجہ محمد سلیم خالد اسحاق دھنیال اور دیگر اراکین مجلس عاملہ نے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ھے۔ اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ھے۔ مرحوم شاہ نواز عمر کے ان آخری ایام میں بھی کشمیر کاز کے لئے متحرک رھے۔ ان کی شاعری اور خطابات میں ھمیشہ کشمیر اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کا ذکر رھا۔ مرحوم کچھ عرصہ ادبی سنگت ناروے کا بھی حصہ رھے اور اپنی اردو اور انگریزی شاعری سے دوستوں کو محظوظ کرتے رھے۔ پیپلزپارٹی ناروے کے علاوہ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مختلف راہنماؤں نے سردار علی شاہ نواز خان سے تعزیت کا اظہار کیا ھے اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ھے۔
Norway;Sardar Shah Nawaz Khan Kamar, a senior Kashmiri leader of the Pakistan People’s Party (PPP) Norway, died in Oslo after suffering from the coronavirus for the past several weeks. The late was the father of Sardar Ali Shah Nawaz Khan, director of the Scandinavian Kashmir Council Norway. Leaders of PPP Norway President Chaudhry Jahangir Nawaz Senior Vice President Chaudhry Ismail Sarwar Bhattian Vice President Chaudhry Muhammad Ashraf General Secretary Asghar Shahid Information Secretary Raja Ashiq Hussain Joint Secretary Usman Asghar Vice President Europe Farooq Paswal Senior Leader Mian Muhammad Islam Muhammad Ilyas Khokhar Rafiullah. Raja Muhammad Saleem Khalid Ishaq Dhanial and other members of the working committee have expressed their grief and sorrow.