London; Namaz e janaza of Begum Shamim Akhter to take place on Friday at Regents Park Masjid
نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح ریجنٹ پارک لندن کی مسجد میں پڑھائی جائے گی
لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیرراجہ۔۔ نواز شریف و شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کی صبح ریجنٹ پارک لندن کی مسجد میں پڑھائی جائے گی۔ نمازجنازہ کے انتظامات مکمل کرلئے گئے اور نماز جنازہ کے فوری بعد ان کا جسد خاکی قطر یا برٹش ایئرویز کے ذریعہ پاکستان روانہ کردیا جائے گا، جہاں جاتی امرا میں ان کی تدفین ہوگی۔ شریف فیملی نے مسجد انتظامیہ کو بتایا تھا کہ نماز جنازہ جمعہ کو صبح پڑھائی جائے گی اور جمعرات تک مسجد کی انتظامیہ کو نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افراد کی فہرست فراہم کردی جائے گی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہم نے شریف فیملی کو بتا دیا ہے کہ حکومت برطانیہ کی ہدایت کے مطابق 30 افراد سے زیادہ کو مسجد کے اندر اجازت نہیں دی جائے گی اور صرف منظور شدہ فہرست میں شامل افراد ہی نماز جنازہ میں شریک ہوسکیں گے۔ نماز جنازہ کے انتظامات ویسٹ منسٹر کورونر کی جانب سے شریف فیملی کو مرحومہ شمیم اختر کی موت کا سرٹیفکیٹ اور ان کا جسد خاکی پاکستان منتقل کرنے کی اجازت دیئے جانے کے بعد کئے گئے ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں جاسکیں گے۔
London; Namaz e janaza of Begum Shamim Akhtar, mother of Nawaz Sharif and Shahbaz Sharif, will take place on Friday morning at the Regent’s Park Masjid in London Arrangements for the funeral prayers have been completed and immediately after the funeral prayers, body will be flown to Pakistan via British Airways. The Sharif family had told the masjid administration that the funeral prayers would be offered on Friday morning and a list of 30 people attending the funeral prayers would be provided to the masjid administration by Thursday. “We have informed the Sharif family that as per the British government’s directive, no more than 30 people will be allowed inside the masjid and only those on the approved list will be able to attend the funeral prayers, Former Prime Minister and PML-N chief Nawaz Sharif will not be able to travel to Pakistan with his mother’s body.