Rawalpindi crime report; Gujar Khan; Bogus rescue service caller arrested by Jatli police
تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ جاتلی پولیس کی کارروائی، ریسکیو 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تصدیق خلیل نامی شخص نے ریسکیو 15پر کال کی کہ دولتالہ موڑ سلطان ہوٹل کے سامنے دوموٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر میری جیب سے 02ہزار روپے اورزیورات چھین لیے ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جاتلی پولیس موقعہ پر پہنچی،تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ اطلاع دہندہ تصدیق کے ساتھ کوئی واردات نہ ہوئی ہے،بلکہ زیورات اس کی بیوی نے کسی دیگر شخص کو دے دئیے،تصدیق نامی شخص نے ریسکیو 15پر جھوٹی کال کی،جس پر تھانہ جاتلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم تصدیق خلیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ایس پی صدرنے ایس ایچ اوجاتلی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،01کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد
Israr Ahmed arrested in possession of drugs by Gujar Khan police
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ گوجرخان پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار،01کلو سے زیادہ ہیروئن برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسراراحمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو140گرام ہیروئن برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے ایس ایچ اوگوجرخان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کے سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورمنشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
صدربیرونی پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار
Five arrested for illegal gas filling
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدربیرونی پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صدربیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے 05ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میں ایاز،عنایت اللہ،فیضان،مطیع الرحمن اوریاسرشامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز، الیکٹرک کانٹا، دیگر آلات ریفلنگ اورکھلا پٹرول برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے ایس ایچ اوصدبیرونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،04ملزمان گرفتار
Four people arrested for keeping illegal fire arms
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری،04ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے02 ملزمان بشارت اورعمران کو گرفتار کرکے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرلیاا،ایس ایچ اوآراے بازارنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان کو گرفتار کرکے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ او صدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد آصف کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمدکرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
ہنی جیولرز پر دن دھاڑے 40 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ڈکیتی
Honey jewellers robbed of 40 Lakh rps in Kohsar area
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کوہسار کے علاقے سپر مارکیٹ میں ڈکیتی کی واردات سپر مارکیٹ میں واقع ہنی جیولرز پر دن دھاڑے 40 لاکھ روپے مالیت سے زائد کی ڈکیتی تین ڈاکو خریدار کے روپ میں ائے اور گن پوائنٹ پر دوکان سے 40 لاکھ روپے اور زیورات لے اڑےنقدی کے علاوہ لاکھوں مالیت کی جیولری اور دو موبائل بھی لے کر فرار ہوگئے,تھانہ کوہسار پولیس کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے ہیں