Kallar Syedan; Doberan Kallan traders told to eliminate illegal encroachments within a week.
اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاویداعوان نے انجمن تاجران دوبیرن کلاں پر واضح کیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود ختم کر دیں
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاویداعوان نے انجمن تاجران دوبیرن کلاں پر واضح کیا ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر غیر قانونی تجاوزات کو از خود ختم کر دیں نہیں تو انتظامیہ ان کے اس غیر قانونی اقدام کیخلاف آپریشن کرنے پر مجبور ہو جائے گی۔ نمبر دار عنصر محمود نے دوبیرن کلاں میں منعقدہ کھلی کچہری میں اے سی کو مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بازار میں خریداری کیلئے آنے والوں کو مسائل کاسامنا ہے۔بازار میں تاجروں نے دکانوں کے سامنے غیر قانونی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جبکہ پرائیویٹ گاڑی مالکان جہاں جی چاہتا ہے اپنی گاڑیوں کو روڈ کے اوپر کھڑی کر کے خریداری میں مصروف ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوتی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما ظفر اقبال ظفر ی نے بتایا کہ ماضی میں بھی منعقد ہونے والی کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کرتے رہے ہیں جن پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا،انہوں نے بتایا کہ دوبیرن کلاں میں قدیمی تالاب گندگی کی آماجگا ہ بن چکا ہے جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہے مگر اس پر کسی بھی انتظامی آفیسر نے کوئی توجہ نہ دی۔دوبیرن روڈ پر سدا کمال کے قریب سفیدے کے درخت مین شاہراہ پر جھکے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت روڈ پر گرنے سے کسی بڑے حادثے کاسبب بن سکتے ہیں۔انجمن تاجران دوبیرن کلاں کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد محمود نے اے سی کی توجہ شہر میں سیوریج کی جانب مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں جس سے ہر وقت تعفن پھیلا رہتا ہے۔صدر انجمن تاجران چوہدری ظفر اقبال نے بتایا کہ شہر میں صفائی کا کوئی نظام موجود نہیں دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور ہیں۔صفائی کیساتھ ساتھ پولیس گشت کو موثر بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ایک شہری نے شکایت کی کہ فیلڈ آفس دوبیرن کلاں میں قائم بچت بازار اور یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے دو کلو چینی کی خریداری کیلئے انہیں 80 روپے کرایہ خرچ کر کے کلر سیداں جانا پڑتا ہے۔ایک اور شہری نے بتایا کہ دوبیرن کلاں سے پنڈ بہنسو جس کا درمیانی فاصلہ دو کلو میٹر ہے کا کرایہ 30 روپے فی سواری چارج کیا جاتا ہے، اسی طرح بناہل کیلئے سو روپیہ جبکہ پھری کا کرایہ پچاس روپے وصول کیا جاتا ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگر عوام کے مسائل حل نہیں کئے جاتے تو پھر ایسی کھلی کچہریوں کا کوئی فاہدہ نہیں۔میجر(ر) جاوید جنجوعہ نے بتایا کہ زہریلی جڑی بوٹیوں نے علاقے کو گھیرے میں لئے رکھا ہے جس کی وجہ سے انسانوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیل رہی ہیں۔محکمہ زراعت کلر سیداں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی توجہ متعدد بار اس جانب مبذول کروانے کے باوجود اس زہریلی بوٹی کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ تجاوزات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی، تاجر از خود تجاوزات ہٹا لیں وگرنہ سرکاری مشینری حرکت میں آ جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا بیماری سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں اور کورونا وائر س کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔چیف آفیسر کلر سیداں صاحبزادہ عمران اختر،ڈی ڈی ایچ او کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لائیو اسٹاک کلر سیداں نادر عباس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت بشارت محمود اعوان،محکمہ مال اور تھانہ کلر سیداں کے بیٹ انچارج سب انسپکٹر راجہ عماد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Kallar Syedan; Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan has made it clear to Anjuman-e-Tajiran Doberan Kallan that if they do not stop the illegal encroachments within a week, the administration will be forced to take action against them.
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی دو ہیڈ نرسز سمیت متعدد نرسنگ اسٹاف کی کورونا رپورٹس مثبت آ گئیں
Corona reports of several nursing staff including two head nurses of THQ Hospital Kallar Syedan came positive
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی دو ہیڈ نرسز سمیت متعدد نرسنگ اسٹاف کی کورونا رپورٹس مثبت آ گئیں۔ہیومن ریسورس مینجمنٹ آفیسر وجاہت اسلم،سٹاف نرسز یاسمین فاطمہ،ارم اسلم، علیشبہ جون،کرن نواز،رشیدہ شکیل،ہیڈ نرس سفورہ بی بی اور فرحت جبیں اور وارڈ سرونٹ طارق محمود شامل ہے۔
مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف مقدمہ درج
Butcher on Gujar Khan handed fine
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف مقدمہ درج ہو گیا۔نائب تحصیلدار کلر سیداں راجہ محمد مسعودنے گزشتہ روز شکایت ملنے پر فرضی گاہک کے ذریعے گوجر خان روڈ پر واقع قصاب محمد ضمیر سے گوشت کی خریداری کی تو اس نے ایک کلو چھوٹے گوشت کے نرخ 800 روپے فی کلو کی بجائے ایک ہزار روپے کے حساب سے وصول کئے جس پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف استعغاثہ مرتب کر کے تھانے ارسال کر دیا۔
حاجی محمد بشارت انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں بھٹھی سکوٹ میں ادا کی گئی
Haji M Basharat passed away in Dhok Bhathi, Sakot
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے سابق چیئرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے چچا اسپین میں مقیم راجہ علی اصغر کے والد محترم اور راجہ محمد سعید کے خسر حاجی محمد بشارت انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں بھٹھی سکوٹ میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،چوہدری شفقت محمود،تنویر ناز بھٹی،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری،ٹھیکیدار محمد بشارت،شاھد گجر،چوہدری چمن،چوہدری توقیراسلم،تنویر شیرازی،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،سردار محمد اصف،الحاج غلام ظہیر،حاجی محمد اسحاق،شیخ حسن فیاض، صوبیدار غلام ربانی،عاطف اعجاز بٹ،نمبردار اسد عزیز اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق رکن بلدیہ جنید بھٹی کے ماموں کو گاؤں پھلینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا
Uncle of Junaid Bhatti passed away in Phalina
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق رکن بلدیہ جنید بھٹی کے ماموں کو گاؤں پھلینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شوکت بھٹی،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،شیخ حسن فیاض،عابد زاہدی،الطاف صراف،مسعود بھٹی،توقیر اسلم،حاجی محمد اسحاق،تنویر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔
سابق چیئرمین یو سی ساگری کلاں راجہ شہزاد یونس کی خوشدامن انتقال کر گئیں
Mother i law of Raja Shezad Younis passed away in Sagri Kallan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق چیئرمین یو سی ساگری کلاں راجہ شہزاد یونس کی خوشدامن انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے بارہ بجے ساگری میں ادا کی جائے گی۔