Rawat; Three District from Pothwar region win top Health performance award in whole of Punjab
راولپنڈی ڈویژن کے 3اضلاع کی شعبہ صحت میں پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—راولپنڈی ڈویژن کے3اضلاع نے صحت کے شعبہ میں پنجاب بھر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی چکوال نے پہلی‘ جہلم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اٹک کی تحصیل حضرو کے ٹی ایچ کیو ہسپتال نے تحصیل سطح پر پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر سہیل نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ضلع راولپنڈی نے کئی کوالیفائی اہداف حاصل کئے ہیں۔
Rawat; Three districts of Rawalpindi division have shown significant performance in the health sector across Punjab. According to the Punjab Department of Primary and Secondary Health, District Health Authority Chakwal came first and Jhelum came second. THQ Hospital of Hazro Tehsil of Attock secured first position in Punjab at tehsil level. When contacted, Dr. Sohail, CEO, District Health Authority, Rawalpindi, said that the district of Rawalpindi has achieved many qualifying targets.