DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Punjab teachers union Rawalpindi hold meeting at boys higher secondary school, Bewal

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )—مورخہ 12 نومبر 2020 کو بوائز ہائیر سیکنڈری سکول بیول میں پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے مرکزی قائدین کی قیادت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی قائدین شاہد مبارک صاحب، زاہد صابر ستی صاحب، راجہ طاہر محمود صاحب کی موجودگی میں PTU مرکز قاضیاں کے عہدیداران کو منتخب کیا گیا۔اس موقع پر سینئر اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ ایجوکیٹرز کی نمائندگی بھی دیکھنے کو ملی۔سب نے مل کر تعلیمی عمل کی بہتری اور ٹیچرز کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔تقریب کے آخر میں مرکز قاضیاں کے عہدیداران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن مرکز قاضیاں کے صدر مرزا عابد محمود صاحب کے حوالے کیا گیا۔تقریب کے اختتام پرسابق صدر ظہیر احمد کیانی صاحب کی طرف سے ایک پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔آخر میں دعا کی گئی کہاللہ ہم سب کو تعلیمی نظام کی بہتری اور اساتذہ کرام کے تمام جائز کاموں اور مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے

Gujar Khan; A function was held on November 12, 2020 at Boys Higher Secondary School Bewal under the leadership of Punjab Teachers Union Rawalpindi Central Leaders. Officials were elected. Senior teachers as well as educators were represented on the occasion. In the presence of District Leaders Shahid Mubarak , Zahid Sabir Satti , Raja Tahir Mahmood , the officials of PTU were elected.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button