DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; A delegation led by Raja Fayyaz Ahmed called on Raja M Zafar-ul-Haq and Raja M Ali to discuss regional politics, upcoming local body elections

راجہ فیاض احمد کی قیادت میں یونین کونسل بیور کے وفد کی راجہ محمد ظفر الحق قائد حزب اختلاف سینٹ اور راجہ محمد علی سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات۔علاقائی سیاست،آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے گفتگو

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ فیاض احمد کی قیادت میں یونین کونسل بیور کے وفد کی راجہ محمد ظفر الحق قائد حزب اختلاف سینٹ اور راجہ محمد علی سابق ایم پی اے و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات۔علاقائی سیاست،آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے گفتگوجبکہ راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کونائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد کی قیادت میں ایک وفدنے اپنے قائدین سے ملاقات کی جس میں صدر مسلم لیگ ن یوسی بیور راجہ نذاکت حسین، راجہ ظہور آف گوہڑہ، راجہ افتخار احمد،راجہ عظیم، راجہ خورشید، راجہ حسن عظیم سمیت دیگر معززین شریک تھے۔ راجہ فیاض احمداور وفد میں موجود تمام معززین نے سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کو نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال زیر بحث رہی۔ وفد کے تمام شرکا نے راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اپنا قیمتی وقت میں سے ھمیں بھرپور وقت دیا۔

Kahuta; A delegation led by former Chairman UC Bior Raja Fayyaz Ahmed along with President PML-N UC Bior Raja Nazakat Hussain, Raja Zahoor of Gohra, Raja Iftikhar Ahmed, Raja Azeem, Raja Khurshid, Raja Hassan Azeem and other dignitaries mat Raja Zaffar Ul Haq. Raja Fayyaz Ahmad and all the dignitaries present in the delegation congratulated former MPA Raja Muhammad Ali on becoming the Vice President PML-N Punjab and the regional and national political situation remained under discussion. All the participants of the delegation thanked Raja Zafar-ul-Haq and Raja Muhammad Ali for giving us the most of their precious time.

دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مہتہم دارلعلوم مولانا آصف القادر ی کی نگرانی محفل میلادﷺ

Millad held at Dar Alaloom Qadria Jilania in Jiora

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مہتہم دارلعلوم مولانا آصف القادر ی کی نگرانی محفل میلادﷺ۔ خطیب پاکستان مولانا اقبال چشتی کا خصوصی خطاب۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل دارلعلوم قادریہ جیلانہ جیوڑہ میں مہتہم دارلعلوم مولانا آصف القادر ی کی نگرانی محفل میلادﷺجس میں خصوصی خطاب خطیب پاکستان مولانا اقبال چشتی نے کیا انہوں نے کہا کہ نبی اقدس ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ خدا کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑھ کر انمول تحفہ اور رحمتِ خدا ہیں خدا کی ہر نعمتوں کاشکریہ ادا کرنا چاہیے۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ہم سبکو ان ﷺ کی سیرت کو اپنانا ہوگا سنت نبوی ﷺ کو عام کرنا ہوگا آقا کریم ﷺ کی آمد کا مہینہ خدا کے نور کی تجیلیوں کا مہینہ ہے۔نبی اقدس ﷺ سے بڑھ کر کائنات میں کوئی حسین نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔ آئے روز نبی اقدس ﷺ کی شان میں گستخانہ خاکے بنا کر ہمارے دلوں کو چھلنی کیا جاتا ہے ہم کٹ تو سکتے ہیں مٹ تو سکتے ہیں لیکن آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔فرانس کی جانب سے گستخانہ خاکوں کیکے حوالے سے اسلامی ممالک میں پاکستان اور اردن نے مذمت کی اور آواز کو بلند کیا مسلمانوں کی ڈیڑھ ارب کے قریب آبادی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ تمام اسلامی ممالک فرانس کی اس غلیظ حرکت پر آواز بلند کرتے۔نوجوانوں کو دین کے قریب ہونا چاہیے اور حضور پاک ﷺ کی سیرت اور اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اس موقع پر قاری محمد زبیر نے خوبصورت انداز میں کلام الہی سے حاضرین کے قلوب کو منور بھی کیا جبکہ ثنا خوا نوں نے آقا کریم ﷺ کے ہاں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ محفل پاک میں پیر سید شبیر حسین شاہ، مولانا پروفیسر عبد الصبور،حافظ محمد زبیر، حافظ حامد رضا،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض،بریسٹر سردار تیمور اسلم،راجہ نذاکت حسین سمیت کثیر تعدا دمیں ممتاز سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات اور عوام علاقہ نے شرکت کی آخر میں تمام عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی اور تمام شر کا ء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھا

Youm e Allama Iqbal day celebrated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر چوہدری،راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال نے پاکستان کا خواب دیکھااوربر صغیر کے مسلمانوں میں بیداری پیدا کی اور انہیں مسلم اتحاد کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ڈاکٹر علامہ اقبال کی شخصیت کے بے شمار پہلو ہیں، وہ شاعر ہیں، فلسفی ہیں، سیاسی رہبر ہیں، استاد، نثر نگار، ماہر قانون الغرض بے شمار جہتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علامہ اقبال دنیائے عالم کی قدآور، بلند و بالا اور عظیم شخصیت کا نام ہیانہوں نے اپنی شاعری اور نثر نگاری سے سیاسی بصیرت، ریاست کا فلسفہ، نوجوانوں میں آزادی کے حوالے سے شعور بیدار کیا جس سے ملک میں ایک انقلاب برپا ہوا اور پورے برصغیر میں آزادی حاصل کرنے کا ایک ایسا جذبہ پیدا ہوا کہ ہر طرف ایک ہی آواز آنے لگی (لے کے رہیں پاکستان۔بن کر رہے گا پاکستان) کا نعرہ گونجنیں لگا اور پھر اس طرع 14 اگست 1947 کو قاہد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اللہ پاک نے ہمیں یہ پیارا ملک پاکستان دیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button