Rawalpindi daily crime report; CPO Rawalpindi hold more than 250 open forums to hear citizens’ grievances in person
سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے 250سے زائد کھلی کچہریوں کاانعقاد
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے 250سے زائد کھلی کچہریوں کاانعقاد،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے9800سے زائد شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے حل کا تناسب 96%رہا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی جانب سے سی پی او آفس میں شہریوں کی شکایات ذاتی طور پر سننے کے لیے دسمبر 2019سے لے کر اب تک 259کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاگیا،جس میں 9807 شہریوں نے کھلی کچہری میں اپنی درخواستیں پیش کیں، سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس نے ذاتی طور پر شہریوں کی شکایات سن کراُن کے حل کے لیے درخواستوں پر تحریری احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ افسران کو فون پر ہدایات بھی دیں،9439شہریوں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا چکی ہے، کھلی کچہری کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے حل کا تناسب 96%رہا،سی پی اوکی طرف سے مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کارروائی کی تاخیر پر پولیس افسران سے جواب طلبی کی جاتی ہے، کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران شہریوں کوسی پی اوسمیت دیگر سینئر پولیس افسران کے رابطہ نمبر ز فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ شکایات کے حل کے دوران کسی بھی دشواری کے دوران افسران سے رابطہ کیاجاسکے،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے مقدمات کے اندراج نہ ہونے،ناقص تفتیش اورشہریوں کی درخواستوں پر ای -ٹیگ نمبرنہ جاری کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے جبکہ کھلی کچہری میں شہریوں کی شکایات کے پیش نظر ایس ایچ اوز کو تبدیل بھی کر دیا گیا،سی پی اوکے حکم پر فوری مقدمہ درج کرکے کھلی کچہری کے دوران ہی شہریوں کو ایف آئی آر کی کاپیاں فراہم کی گئیں،شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے روزانہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پرائم منسٹر ڈیلیوری یونٹ ) (PMDU، آئی جی کمپلینٹ سیل8787 اورسیز کمپلینٹ کے تحت درج ہونے والی شکایات میں واضح کمی آئی ہے،شہریوں کی شکایات کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سی پی او محمد احسن یونس خودذاتی طور پر شکایات سنتے ہیں،کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ سی پی او آفس آکر اپنا مسئلہ بیان کرے اس کا مسئلہ قانون کے مطابق حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔
Rawalpindi; City Police Officer Rawalpindi DIG Muhammad Ahsan Younis has conducted 259 open forums in the CPO office since December 2019 to hear the complaints of citizens in person, in which 9807 citizens submitted their applications in open forums. Mohammad Ahsan Younis personally issued written orders on the petitions for resolving the grievances of the citizens and also gave instructions to the concerned officers over the phone.
راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں،08قمار باز گرفتار، رقم، موبائل فونز، تاش کے پتے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد، مقدمات درج
Rawalpindi police operations against gamblers, 08 gamblers arrested, money, mobile phones, playing cards and slips of different numbers recovered, cases registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں،08قمار باز گرفتار، رقم، موبائل فونز، تاش کے پتے اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے07قمار باز وں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں مہربان، غلام جعفر، ناصر عباس، محمد اشفاق، غلام عباس محمد جاوید اور محمدشکیل شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 18 ہزار 400 روپے، 06 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدہوئے،جبکہ ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے انعام کا لالچ دے کر پرچی جواء کرنے والے ملزم حامد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 03ہزار روپے،03موبائل فون او رمختلف نمبر کی پرچیاں برآمد ہوئیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت 02 گرفتار، 03کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج
راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
Rawalpindi Division Police continues operations against drug dealers, 02 arrested including previously recorded drug dealer, more than 03 kg of cannabis recovered, cases registered
راولپنڈی: راول ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش سمیت 02 گرفتار، 03کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا ووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ارسلان عرف شانی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے02 کلو 300گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم قبل ازیں اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء اور منشیات کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، جبکہ ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد طیب کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس برآمدہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی نوجوان نسل کی تباہی کا باعث ہے،منشیات فروشوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
Rawal Division Police released its performance report for the month of October 2020
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،راول ڈویژن پولیس کی ماہ اکتوبر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثرکاروائیاں،سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت229 ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پر عمل درآمدکرتے ہو ئے راول ڈویژن پولیس نے ایس پی راول رائے مظہر اقبال کی زیر نگرانی ماہ اکتوبر 2020 میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات برآمد کرکے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا،راول ڈویژن پولیس نے ماہ اکتوبر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 52مقدمات درج کر کے53 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کے قبضہ سے 02 کلاشنکوف،01بندوق/رائفل، 41 پستول،04چھری اوربھاری تعدادمیں ایمونیشن برآمدکیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران93 مقدمات درج کر کے 94 ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے23کلوکے قریب چرس،353 لیٹر شراب اور155گرام آئس برآمد جبکہ 03شرابیوں کو گرفتار کیا،قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 مقدمات درج کر کے13 ملزمان کو گرفتار کیا،قمار بازوں سے داؤ پر لگی رقم63ہزار 815روپے،14موبائل فونزودیگر آلات قماربازی برآمدکیے،کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 06مقدمات درج کر کے06ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے960پتنگیں اور48ڈوریں برآمد کی،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 04مقدمات درج کر کے11ملزمان کو گرفتار کیا، راول ڈویژن پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران انتہائی مطلوب کیٹیگری(A) کے 04 جبکہ کیٹیگری(B) کے 48 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،اس موقعہ پر ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے اور اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار
Rawalpindi police operations against illegal arms holders, 06 accused arrested
راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سفیان کو گرفتار کر کے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02ملزمان جاوید اور امجد حسین کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02 پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم امتیاز اکبر کو گرفتار کر کے 01کلوشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لی،ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد سلیم کوگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01رائفل12بور برآمد ہوئی،ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم رفاقت حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے730 گرام چرس،31بوتل شراب برآمد
Rawalpindi police in an operation against criminal elements arrested 04 accused and recovered 730 grams of cannabis and 31 bottles of liquor from their possession.
راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے04ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے730 گرام چرس،31بوتل شراب برآمدکر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے طلحہ مسعود سے200گرام چرس، تھانہ آراے بازار پولیس نے غلام مجتبیٰ سے530گرام چرس، تھانہ نصیرآباد پولیس نے قدوس حیات سے30بوتل شراب،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے تنویر اختر سے01بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔