DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Maulana Pir Mohammad Habib-ur-Rehman Mehboobi Sajjada Nasheen Astana Alia Faizpur Sharif addressed Milad-e-Mustafa at Lohi Boa Gujran.

مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے لوہی بوعہ گجراں کی مقامی مسجدمیں منقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفے ﷺ کی پروقار اوربابرکت محفل سے خطاب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— عالمی مبلغ اسلام حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے کہاہے کہ جب سرزمین عرب جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی علوم وفنون تہذیب وتمدن اورشائستگی کانام ونشان نہ تھاقبائل برس ہابرس تک ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکارتھے کسی کی عزت اورآبرومحفوظ نہ تھی باپ اپنی بیٹیوں کوخود اپنے ہاتھوں سے زندہ درگورکردیتے تھے شرک اوربہت پرستی خون عرب میں رچ بس گئی تھی آپ ﷺ کی اس دنیامیں آمدسے آفتاب ہدایت کی شعاعیں ہرطرف پھیل گئیں آپ ﷺ کی اطاعت اللہ تعالی کی ا طاعت ہے ہم آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پرعمل پیراہوکردنیاوآخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہار لوہی بوعہ گجراں کی مقامی مسجدمیں منقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفے ﷺ کی پروقار اوربابرکت محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے محفل کااہتمام چودھری محمداکر م چیمہ اوران کے فرزندان چودھری کامران اکرم چیمہ اورچودھری وسیم اکرم چیمہ نقشبندی نے کیامحفل میں فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانو ں نے بھرپورشرکت کی

Chakswari, AJK; Hazrat Maulana Pir Mohammad Habib-ur-Rehman Mehboobi Sajjada Nasheen of Astana Alia Faizpur Sharif while addressing the annual ceremony of Milad-e-Mustafa in the local mosque of Lohi Bua Gujran. Wasim Akram Cheema Naqshbandi were organiser of the millad.

Show More

Related Articles

Back to top button