London; High Commission to remain open during Covid-19 lockdown
اکستان ہائی کمیشن لندن اور برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور گلاسگو میں اس کے قونصلیٹ ضروری قونصلر سروسز کیلئے بدستور کھلے رہیں گے
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ)…پاکستان ہائی کمیشن لندن اور برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور گلاسگو میں اس کے قونصلیٹ ضروری قونصلر سروسز کیلئے بدستور کھلے رہیں گے، تاہم کورونا وائرس کوویڈ 19 لاک ڈائون کے حوالے سے برطانوی حکومت کی جاری کردہ ہدایات کے تناظر میں درخواست گزاروں کو سختی سے یہ مشورہ دیا جاتا ہے۔ پاسپورٹ کی تجدید ویزوں اور نادرا کارڈز کیلئے دستیاب آن لائن سروسز کو اختیار کریں۔ ہائی کمیشن کی پریس ریلیز میں درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مشن کے دورے کے دوران برطانوی حکومت کی جاری کردہ ہدایات اور گائیڈ لائنز پرعمل کریں۔ مزید برآں ان پرسن اپائنٹمنٹس کیلئے صرف درخواست گزار کو ہی قونصلر سیکشن کے اندر آنے کی اجازت ہوگی جبکہ چھوٹے بچوں کے ساتھ والدین میں سے کوئی ایک اپائنمنٹ کیلئے ساتھ آ سکتا ہے۔ قونصلر امور کے بارے میں سوالات کیلئے پاکستانیوں کو گائیڈ کرنے کے سلسلے میں مشنز میں کال سینٹرز بدستور کھلے رہیں گے۔
London: The High Commission for Pakistan in London and its Consulates in Birmingham, Bradford, Glasgow and Manchester will remain open for essential consular services. However, in view of the UK Government’s instructions issued with regard to COVID-19 lockdown, the applicants are strongly advised to avail online services for renewal of passports, visas and NADRA cards.
The applicants are requested to adhere and comply with all the instructions and guidelines of the UK Government during their visit to the Mission. Furthermore, for in-person appointments, only the applicants will be allowed inside the Consular Section and only one parent can accompany minor(s) for appointment. Call Center of the Missions will remain open to guide Pakistanis regarding queries on consular matters.