DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Pothwari folk singer Haji Ghulam Rasool Abbasi, given Umrah ticket for his performance

خطہ پوٹھوار کے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کو عمرئے کے ٹکٹ دیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محفل شعر خوانی میں دوران نعت نکلنے والے آنسو بارگاہ الہی میں قبول شعر خوان کو عمرئے کا ٹکٹ سے نوازہ گیا۔ میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ محفل شعر خوانی میں دوران نعت نکلنے والے آنسو بارگاہ الہی میں اس طرع قبول ہوئے کہ تقریب میں موجود شخصیت کی طرف سے خطہ پوٹھوار کے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کو عمرئے کے ٹکٹ دیا گیا تفصیل کے مطابق معروف مذہبی،سماجی شخصیت پیر سید امام حسین شاہ آف سلاسیداں کے زیر انتظام میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ محفل شعر خوانی میں خطہ پوٹھوار وکوہسار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی شعر خوانی کے دوران جب نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے تھے توجہاں ان دل عشق مصطفیﷺ میں تڑپ رہا تھا تو وہاں پر ہی ان کی آنکھوں سے آنسومیں ساون کی برسات جاری ہو گئی اور وہ آنسو اللہ اور ان کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں اس طرع قبول ہوئے کہ تقریب میں موجودسیاسی،سماجی،مذہبی اورکاروباری شخصیت راجہ محمد جمیل آف کرپہ نے خطہ پوٹھوار کے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کو عمرئے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تقریب میں اللہ اکبر اور یارسولﷺ کے نعرئے حاجی غلام رسول عباسی نے شکرانے کے طور پر اللہ کے حضور سجدہ ادا کیا تقریب کے روئے راوں معروف مذہبی،سماجی شخصیت پیر سید امام حسین شاہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کا مبارکباد پیش کی اور راجہ محمد جمیل آف کرپہ کا شکر یہ ادا کیا۔

Kahuta; Haji Ghulam Rasool Abbasi was in tears during the Naat recitation ceremony on millad. Haji Ghulam Rasool Abbasi, a poet from Pothwar region, was given a ticket for Umrah by the unknown person present at the ceremony.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محفل شعر خوانی میں دوران نعت نکلنے والے آنسو بارگاہ الہی میں قبول شعر خوان کو عمرئے کا ٹکٹ سے نوازہ گیا۔ میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ محفل شعر خوانی میں دوران نعت نکلنے والے آنسو بارگاہ الہی میں اس طرع قبول ہوئے کہ تقریب میں موجود شخصیت کی طرف سے خطہ پوٹھوار کے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کو عمرئے کے ٹکٹ دیا گیا تفصیل کے مطابق معروف مذہبی،سماجی شخصیت پیر سید امام حسین شاہ آف سلاسیداں کے زیر انتظام میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں منعقدہ محفل شعر خوانی میں خطہ پوٹھوار وکوہسار کے معروف شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی شعر خوانی کے دوران جب نبی پاک ﷺ کی پاک بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے تھے توجہاں ان دل عشق مصطفیﷺ میں تڑپ رہا تھا تو وہاں پر ہی ان کی آنکھوں سے آنسومیں ساون کی برسات جاری ہو گئی اور وہ آنسو اللہ اور ان کے رسول ﷺ کی بارگاہ میں اس طرع قبول ہوئے کہ تقریب میں موجودسیاسی،سماجی،مذہبی اورکاروباری شخصیت راجہ محمد جمیل آف کرپہ نے خطہ پوٹھوار کے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کو عمرئے کا ٹکٹ دینے کا اعلان کیا تقریب میں اللہ اکبر اور یارسولﷺ کے نعرئے حاجی غلام رسول عباسی نے شکرانے کے طور پر اللہ کے حضور سجدہ ادا کیا تقریب کے روئے راوں معروف مذہبی،سماجی شخصیت پیر سید امام حسین شاہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے شعر خوان حاجی غلام رسول عباسی کا مبارکباد پیش کی اور راجہ محمد جمیل آف کرپہ کا شکر یہ ادا کیا۔

کہوٹہ کے تاجر راجہ شعیب بنارس رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

Wedding of businessman Raja Shoaib Banaras celebrated in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے تاجر راجہ شعیب بنارس رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔ راجہ شعیب بنارس کی شادی سوشل میڈیا کہوٹہ کے معروف رپورٹرعوام کی آواز راجہ توقیر شبیر کی ہمشیرہ محترمہ کے ساتھ انجا م پائی۔رخصتی کی تقریب میں سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی،سابق چیئر مین راجہ ظہور اکبر، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،آڈت آفیسر حاجی عبدالرشید، راجہ شاہد اجمل، نمبردار راجہ فیصل لیاقت،چیئر مین زکوۃ کمیٹی عنایت اللہ ستی، ذولفقار محمود کیانی ایڈووکیٹ، ذولفقار ستی، مجیب اللہ ستی، سابق چیئر مین سجاد ستی، سردار ارشد مجید و دیگر سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور راجہ توقیر شبیر کو مبارکباد اور انکی ہمشیرہ کے اچھے نصیب کے لیے دعا بھی دی۔

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کی طرف سے پر تکلف دعوت میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر افراد کی شر کت

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan and others participated in the invitation extended by Adeel Afzal, a young political and social personality of Kahuta.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل کی طرف سے پر تکلف دعوت میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر افراد کی شر کت۔گذشتہ گریڈ اسٹیشن کے رہائشی کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت عدیل افضل نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،صاحبزادہ ساہیں محمد سلیم دربار عالیہ منیندشریف،سیاسی وسماجی شخصیت ملک زاہد اعوان، حوالدار لطیف، محمد خالد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر تقریب کے میز بان عدیل افضل نے دیسی مرغ،بکرئے کا گوشت،تلی ہوئی مچھلی،مرغ تکہ،کباب اور دیگر اشیائے خورد نوش سے اپنے معزز مہمانوں کی تواضع کی تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔

تمام اسلامی ممالک فرانس کی اس غلیظ حرکت پر آواز بلند کریں ،راجہ ارشد محمود آف چھنی

All Islamic countries should raise their voices against this heinous act of France, Raja Arshad Mahmood of Channi

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ ارشد محمود آف چھنی معروف سیاسی وسماجی شخصیت تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نبی اقدس ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا آپ ﷺ خدا کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑھ کر انمول تحفہ اور رحمتِ خدا ہیں خدا کی ہر نعمتوں کاشکریہ ادا کرنا چاہیے۔نبی اقدس ﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ہم سبکو ان ﷺ کی سیرت کو اپنانا ہوگا سنت نبوی ﷺ کو عام کرنا ہوگا آقا کریم ﷺ کی آمد کا مہینہ خدا کے نور کی تجیلیوں کا مہینہ ہے۔نبی اقدس ﷺ سے بڑھ کر کائنات میں کوئی حسین نہ تھا نہ ہے اور نہ ہوگا۔ آئے روز نبی اقدس ﷺ کی شان میں گستخانہ خاکے بنا کر ہمارے دلوں کو چھلنی کیا جاتا ہے ہم کٹ تو سکتے ہیں مٹ تو سکتے ہیں لیکن آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کو ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔فرانس کی جانب سے گستخانہ خاکوں کیکے حوالے سے اسلامی ممالک میں پاکستان اور اردن نے مذمت کی اور آواز کو بلند کیا مسلمانوں کی ڈیڑھ ارب کے قریب آبادی ہے چاہیے تو یہ تھا کہ تمام اسلامی ممالک فرانس کی اس غلیظ حرکت پر آواز بلند کریں تے۔نوجوانوں کو دین کے قریب ہونا چاہیے اور حضور پاک ﷺ کی سیرت اور اسلام کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button