Gujar Khan; Large protest against insulting sketches in France organized by JUI Gujar Khan led by Amir Allama Mufti Muhammad Riaz Usmani
جے یو آئی گوجرخان کے زیر اہتمام امیر علامہ مفتی محمد ریاض عثمانی کی قیادت میں فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
گوجرخان ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— جمعیت علمائے اسلام گوجرخان کے امیر علامہ مفتی محمد ریاض عثمانی کی قیادت میں فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف حیات سر روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو چوک جی ٹی روڈ پر پہنچ کر بڑے اجتماع میں تبدیل ہو گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سعید الرحمن سرور۔مولانا ظہیر الدین امازئ۔مفتی سعید اللہ۔ مولانا قاسم۔مفتی امداد اللہ۔قاری نور الامین۔راجہ عبدالصبور کیانی علامہ اصغر عباسی ۔خالد مبین قریشی۔سید ندیم عباس بخاری۔مرزا وقاص اکبر۔مولانا ابو محمد مکی۔مولانا نادر خاں۔حاجی اقبال صراف۔شیخ عبدالقدوس۔قاری امجد محمود۔مفتی عرفان اکر ام عرفان مولانا احرار اللہ قاری عبد الرشید اور قاری فضل کریم نے کہاکہ عالمی دنیا اور عالمی ادارے توہین آمیز خاکوں کی سرپرستی کرنا بند کر دیں ورنہ دنیا کا امن قائم نہ رہ سکے گا، مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی اور محب الوطنی کا عملی ثبوت دے اور فرانسیسی سفیر کو فی الفور ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کریں فرانس کی حکومت سے مکمل تعلقات ختم کرکے اس کی تما مصنوعات کا بایئکاٹ کریں انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو موجودہ حکومت تھوڑے دنوں کی مہمان ہوگئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے حکمرانوں کو ایوان اقتدار سے خود نکال دیں گے مقررین نے کہا کہ حکومت پاکستان ہمارے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس کے ساتھ سخت موقف اختیار کرے۔
Gujar Khan; Large protest against insulting sketches in France organized by JUI Gujar Khan led by Amir Allama Mufti Muhammad Riaz Usmani, who said that the world and international organizations should stop sponsoring insulting sketches or world peace will not be maintained, the speakers added. Immediately deport French ambassador as an undesirable person and sever all ties with the French government and boycott all its products.