Norway; 15-year-old Pakistani girl writer Arina Sheikh will be given the ministry of development for one day.
ناروے میں 15 سالہ پاکستانی نثراد عرینہ شیخ کو ایک دن کے لیے منسٹر آف ڈویلیپمنٹ کی وزارت سونپی جائے گی۔
اوسلو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عقیل قادر)– 15 سالہ پاکستانی نثراد عرینہ شیخ کو 13 اکتوبر کو ایک دن کے لیے منسٹر آف ڈویلیپمنٹ کی وزارت سونپی جائے گی۔ گرلز ٹیک اوور ایک عالمی پروجیکٹ ہے جس میں بڑی بڑی کمپنیاں اور حکومتی وزرا ایک دن کے لیے اپنی سیٹ ٹین ایج لڑکیوں کو سونپتے ہیں۔ گرلز ٹیک اوور کا مقصد لڑکیوں کو مساوی حقوق فراہم کرنا ہے۔ منسٹر آف ڈویلیپمنٹ داگ انگے الستین کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے ایک دن کی وزارت کے لیے اشتہار دیا تو وہ ایک ایسی لڑکی کی تلاش میں تھے جو لڑکیوں کی ترقی اور انکے حقوق کی خواہاں ہو۔ انہوں نے کہا کہ عرینہ شیخ میں اس چھوٹی عمر میں تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ عرینہ شیخ کا کہنا ہے کہ وہ اس دن ان بچوں اور بالخصوص لڑکیوں کے لیے آواز بلند کریں گی جن کی کبھی سنوائی نہیں ہوتی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وہ ان بچیوں کے لیے بھرپور کوشش کریں گی جن کی سکولز تک رسائی نہیں اور وہ حکومت سے بھی مطالبہ کریں گی کہ ترقی یافتہ ممالک کوجو امداد دی جائے اس سے عوام کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے کی ترغیب دی جائے تاکہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔
Norway; 15-year-old Pakistani girl writer Arina Sheikh will be given the ministry of development for one day. Irina Sheikh says that she will raise her voice on this day for the children and especially for the girls who are never heard. She added that she would do her best for girls who do not have access to schools and would also demand that the government provide assistance to developed countries.