DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; PTI Tehsil Kallar Syedan issues notification of member coordinators

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال کو کوارڈینیٹر مانیٹرینگ ٹیم تحصیل کلر سیداں، چوہدری ضیاء شاہد کو ڈپٹی کوارڈینیٹرجبکہ چوہدری ظہور اختر اورکامران الحق کو ممبر کوارڈینیٹر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سیکرٹری ٹو کوارڈینیٹر شمالی پنجاب پاکستان تحریک انصاف چوہدری ذیشان ممتاز وڑائچ نے پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ اظہر اقبال کو کوارڈینیٹر مانیٹرینگ ٹیم تحصیل کلر سیداں، چوہدری ضیاء شاہد کو ڈپٹی کوارڈینیٹرجبکہ چوہدری ظہور اختر اورکامران الحق کو ممبر کوارڈینیٹر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Kallar Syedan; Former General Secretary PTI Tehsil Kallar Syedan Raja Azhar Iqbal has been appointed as Coordinator Monitoring Team, Tehsil Kallar Syedan, Chaudhry Zia Shahid as Deputy Coordinator and Chaudhry Zahoor Akhtar and Kamranul Haq as Member Coordinator.

ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان کاحاجی محمد شریف کے ایصال ثواب کی محافل میں خطاب

Address by Dr. Sahibzada Sajid-ur-Rehman at dua e chelum of late Haji Muhammad Sharif in Dhok Rakh

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو بد امنی، اضطراب و انتشار کی کیفیت ہے اس نے پورے معاشرے کو شکست و ریخت کا شکار کر کے رکھ دیا ہے۔ادب و احترام، اقدار اسلامیہ اور شرم و حیا جیسے سارے پیمانے ختم ہو چکے ہیں۔بظاہر ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باشندے ہیں اور بجا طور پر ہیں،یہ ملک اسی لئے معرض وجود میں آیا تھالیکن ہمیں سوچنا ہے کہ واقعی ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باشندے کہلانے کے مستحق ہیں۔کیا ہم نے اس نعرے کی لاج رکھی،کیا آج ہم اللہ اور اس کے رسولﷺکے بتائے ہوئے راستے پر چل رہے ہیں یا قدم قدم پر شیطان کی پیروی کر رہے ہیں،اس پر غور و فکر کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی ڈھوک رکھ میں ماسٹر رضاوینس کے والدحاجی محمد شریف کے ایصال ثواب کی محافل میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاآج ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔فرد کیساتھ ساتھ پورے اجتماع کے اندر سے خوف خدا اٹھ گیا ہے۔بلاشبہ اللہ ہر جگہ دیکھ رہا ہے ہم سب کا بھی یہی ایمان ہے لیکن میں اور آپ اپنی عملی زندگی میں اپنے مسائل حل کرتے وقت اس عقیدے پر ایمان رکھتے ہیں۔اگر یہ عقیدہ پختہ ہو جائے کہ میرا رب مجھے دیکھ رہا ہے تو انسان ہر برائی سے بچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمرے کی آنکھ سے تو بچا جا سکتا ہے مگر خدا کی آنکھ سے نہیں بچا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی وبا نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کورونا اگرصرف غریب ملکوں میں آتاتو یہ سب کے سب امیر ممالک میں بھاگ گئے ہوتے لیکن اللہ تعالی نے فرمایا کہ گلوبل ویلج کا نعرہ لگانے والوں آؤ تمہیں آج گلوبل ویلج کا منظر دیکھاتا ہوں،تم بھاگ کر کہاں جاؤ گے،زندگی اور موت میرے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طاقت ور ہوتا ہے دوسرے کو پیس کر رکھ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر فرد سے لے کر اجتماع تک رب کو حاکم مطلق مان کر یہ جان لیا جائے کہ زندگی کیساتھ ساتھ رزق و عزت کا بھی مالک وہی ہے تو آج پھر ہر سو پھیلا ہوا اضطراب و انتشار ختم ہو کے رہ جائے گا۔

موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد گرفتار

Two arrested for stealing motorcycles

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ عبدالمنصور نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں اسد بیگ سکنہ پیر گراٹہ اور عادل سکنہ چک بیلی خان معلوم ہوئے ہیں جنہوں نے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں متعدد موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی کے ہارون کمال ہاشمی،شیخ ساجد الرحمان،چوہدری ظہیر محمود،محمد اعجاز بٹ،راجہ گلستان خان،قاضی شوکت محمود،قاضی عبدالوقار کاظمی،سہیل کیانی،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،روہز اختر قادری،شاہد گجر،چوپدری توقیراسلم،اشتیاق مسعود چیمہ،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،ساجد بٹ،چوہدری عبدالحمید،آصف محمود کیانی،محسن نوید سیٹھی،عاقب علی،حاجی محمد اسحاق،ضابر حسین،زین العابدین عباس،نمبردار اسد عزیز،شیخ حسن سرائیکی،نصیراختر بھٹی،مسعود بھٹی،الحاج اسلم بانی،تنویر شیرازی،تنویر ناز بھٹی نے گاؤں کمبیلی صادق صادق جا کر سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button