DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; PML-N meeting between Ch Riaz and Raja Javed Ikhlas fails over candidate proposal

مسلم لیگ ن گوجرخان کی تنظیم سازی کے لئے مشاورتی اجلاس بے نتیجہ رہا,راجہ جاوید اخلاص گروپ کے ناموں کو چوہدری ریاض اور راجہ حمید نے مسترد کر دیا

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کی تنظیم سازی میں لاک ڈاؤن برقرار رہا راجہ جاوید اخلاص گروپ کی طرف سے پی پی ۸ گوجرخان کے لئےافتخار وارثی اور پی پی ۹ کے لئےمحمد خان بھٹی کے ناموں کو چوہدری ریاض اور راجہ حمید نے مسترد کر دیا چوہدری خورشید زمان گروپ کی طرف سے سے پی پی ۹ کے لئے راجہ سجاد سرور کو صدر اور پی پی ۸ کے لئے ملک شیر افگن کے نام پیش کئے گئے جسے راجہ جاوید اخلاص نے الزام لگا مسترد کر دیا کہ سجاد سرور پیپلزپارٹی اور شوکت بھٹی کا آدمی ہے جس کے بعد اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا اور دونوں گروپ ایک دوسرے سے بغیر ملے روانہ ہو گئے ۔
مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کا اجلاس منعقد ہوا ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک ابرار احمد کے آفس میں ضلع راولپنڈی میں منعقد ہوا ، جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری کی پُرزور مذمت کی گئی اور اسے نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ قراردیا گیا اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی صحت اور پاکستان کی سلامتی کے دعا بھی مانگی گئی ۔اجلاس میں پارٹی امور اور تنظیم سازی کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص,ضلع راولپنڈی کے صدر ملک عمر فاروق ، نائب صدر پنجاب انجینئر قمرالاسلام راجہ، سابق صوبائی وزیرچوہدری ریاض ، مسلم لیگ ن لایر فورم پنجاب کے نائب صدر راجہ عبدالحمید ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Gujar Khan; PML-N meeting between Ch Riaz and raja Javed Ikhlas fails over candidate proposal. Chaudhry Riaz and Raja Hameed rejected the names of Iftikhar Warsi and Muhammad Khan Bhatti proposed by Raja Javed Ikhlas Group. On behalf of Chaudhry Khurshid Zaman Group, Raja Sajjad Sarwar and Malik Sher Afghan were nominated which waere rejected by Raja Javed Ikhlas.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button