DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Falah Ummah Welfare Society Jand Najjar distributed face masks, hand sanitizers and banners in schools

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی جنڈ نجار کی طرف سے سکولوں میں فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور بینرزتقسیم کئے گئے

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی جنڈ نجار کی طرف سے بھڈانہ، میانی ڈھیری، عالم آباد اور جنڈ نجاز کے سکولوں میں فیس ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور بینرزتقسیم کئے گئے۔ تنظیم کے عہدیداران ماسٹر ذاکر، راجہ زاہد الیاس، فضل حسین، ملک رحمان اورسابق کونسلر راجہ شہزادنے بچوں میں ماسک تقسیم کئے اور بینرز کی مدد سے کرونا ایس او پیز سے متعلق بچوں کو آگاہی دی۔ ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کونسلر شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم اس پسماندہ علاقے میں تعلیم اور میڈیکل کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ قاضی قیصر اور تنظیم کے دیگر عہدیدار مخیر حضرات سے عطیات جمع کر کے غریبوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر رہے ہیں۔آنکھوں کی بیماریوں کا علاج ہو، ہیپاٹائیٹس یا کرونا کی وبا، فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی مقامی سطح پر پیش پیش ہوتی ہے۔ اس تنظیم نے اپنی کارکردگی سے لوگوں کا اعتماد حاصل کر لیا ہے۔

Gujar Khan; Ummah Welfare Society Jand Nijjar distributed face masks, hand sanitizers and banners in the schools of Bhadana, Miani Dheri, Alamabad and Jand Najjar. Officials of the organization Master Zakir, Raja Zahid Ilyas, Fazal Hussain, Malik Rehman and former councillor Raja Shehzad distributed masks among the children and informed the children about Craona virus SOPs .

Show More

Related Articles

Back to top button