Kahuta; Dr Babar Awan given warm reception in his native village Hothla
وزیراعظم اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان کی آبائی گاؤں ہوتھلہ آمد کے موقع پر پر تپاک اور فقید المثال استقبال کیا گیا
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر…
وزیراعظم اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان کی آبائی گاؤں ہوتھلہ آمد کے موقع پر پر تپاک اور فقید المثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ میرٹ پر عمل کرتے ہوئے نوکریاں دی میرے لیے اعزاز ہے کہ میرے علاقے میں پنجاب کالج کیمپس بنایا گیا یہ میرا ادارہ ہے جو مشکلات ہوں گی اس کو دور کریں اگر آپ کو زمین بھی فروحت کرنی پڑے تو اپنے بچوں کو تعلیم دیں۔ سائیکل پر جا کر تعلیم حاصل کی یوسی ہوتھلہ کو ماڈل تحصیل بنائیں گے گرلز کالج اور ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتا ہوں سابق حکمران ایک فون پر مودی کو وضاحت دیتے تھے عمران خان نے مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ حملہ کیا تو ہم اپنی مرضی سے جواب دیں گے ہماری حکومت نے پاکستان کا پورا نقشہ اسمبلی سے بھی پاس کرایا جس میں پورا پاکستان اور سارا کشمیر بھی شامل ہے نوجوانوں کے لیے سنہری وقت آرہا ہے پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی ریاست ہے افغانستان میں دو عشروں سے جنگ لڑنے والے بغیر جیت کے جا رہے ہیں ہماری مسلح افواج دنیا کی نمبر ون افواج ہے اس علاقے کی ہر برادری اور علاقے میں شہداء کی قبریں ہیں ان شاء اللہ ان کے بچوں کے لیے کیڈٹ کالج کے قیام کی کوششیں کریں گے آج مسلح افواج کی وجہ سے پاکستان کے ہر کونے پر پاکستان کا جھنڈا لہرا رہا ہے وزیراعظم اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر بابر اعوان پنجاب کالج کہوٹہ کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ڈاریکٹر پنجاب کالج کیمپس ڈاکٹر نوید اکرم نے کالج کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ ان شاء اللہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اس علاقے کے بچوں کو تعلیم و تربیت دی جائے گی جبکہ 90 فیصد نمبر لینے والوں کو مفت تعلیم اور کیا ریل کے بچوں کے لیے خصوصی رعایت ہوگی اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی، میجر (ر) شہریار، چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی راجہ عنائت اللہ ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین، ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ،پروفیسر آصف کھٹڑ کے علاوہ علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی شخصیات معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Kahuta; Dr. Babar Awan given warm reception inhis native village Hothla, Dr. Babar Awan, Special Assistant to the Prime Minister of Pakistan Imran Khan addressed the inauguration ceremony of Punjab College Kahuta as the Chief Guest while Dr. Naveed Akram, Director Punjab College Campus gave a briefing on the college.
پریس کلب کہوٹہ میں میٹ دی پریس پروگرام مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے قائدین کی نوک جھونک
PML-N and PTI members clash on press club Kahuta briefing
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر… مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے موجودہ دور کی نمائندے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام علاقہ کی آنکھوں پر دھول جھونک رہے ہیں۔کہوٹہ تا راولپنڈی روڈ کا افتتاح شاہد خاقان عباسی نے کیا۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آتے ہی اسکو روکوا دیا۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی۔ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان اور ورکرز منتخب نمائندوں سے نالاں ہیں۔ ان حالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کہوٹہ بلال یامین ستی نے پریس کلب کہوٹہ کے پروگرام میٹ دی پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کہوٹہ میجر (ر) شہریار جنجوعہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کرنل (ر) ظفر عباسی بھی موجود تھے۔ میجر (ر) شہریار جنجوعہ نے کہا کہ چیئرمین منتخب ہو کر علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا۔ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گا۔ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔جبکہ اس موقع پر سیکرٹری گڈ گورننس کرنل (ر)ظفر عباسی نے کہا کہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر نے دو سال میں بے شمار منصوبے دئیے۔جن پر کام جاری ہے۔2 سالوں کی کارکردگی کا موازنہ تیس سالوں سے نہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے علاقے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا۔اس حلقے سے وزیراعظم بھی رہا۔جس نے عوام کو مایوس کیا۔انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف عوام علاقہ کے دکھوں کا مداوا کریگی۔ اس علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور کہا کے آیندہ آنے والے سالوں میں پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرے گی اور عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
راجہ ظفر بگہاروی کی جانب سے ترکھیاں کے مقام پر دی کہوٹہ میرج ہال میں پر تکلف عشائیہ
Raja Zafar Bagharvi hosted a sumptuous dinner at The Kahuta Marriage Hall in Tarkhiyan.
کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خوررد راجہ ظفر بگہاروی کی جانب سے ترکھیاں کے مقام پر دی کہوٹہ میرج ہال میں پر تکلف عشائیہ جو سیاسی اجتماع کی شکل اختیار کر گیا یہ پرتکلف عشائیہ کہوٹہ میرج ہال کے افتتاح کے موقع پر دیا گیا جس میں ممتاز قانون دان راجہ ایم ستار ایڈوکیٹ، مسلم لیگی رہنما عبدالقدوس عباسی،راجہ ظہور اکبر سابق چیئرمین ایم سی، سابق وائس چیئرمین ملک مرتضیٰ، قاضی عبد القیوم،مرزا مسعود صدر پرس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید سرپرست اعلی سید افضل چوہان جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی دیگر عہدیداران قمر یعقوب خطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی، راجہ فیاض احمد سابق چیئرمین بیور، راجہ شوکت سابق چیئرمین ڈکھالی کے علاوہ علاقہ بھر سے سیاسی و سماجی بلدیاتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور اتنے خوبصورت کہوٹہ میرج ہال کی تعمیر پر راجہ ظفر بگہاروی کو مبارک باد دی انھوں نے کہا کہ جدید دور کے مطابق تمام سہولیات سے آراستہ صاف ستھرا ماحول پارکنگ خوبصورت ماحول کہوٹہ میں احسن اقدام ہے امید ہے کہ وہ اس کی کوالٹی کو برقرار رکھیں گے راجہ ظفر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا مہمانوں نے میرج ہال کے ساتھ اڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید کے صاحبزادے محمد شاہد کی طرف سے جدید سہولیات سے آراستہ بیکری کی بلڈنگ تعمیر کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا