DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Shahbaz Hafeez, CEO of Ta’meer Foundation, launches tree planting campaign in Qazian

سی ای او تعمیر فاؤنڈیشن شہباز حفیظ نے اپنے آبائی علاقہ قاضیاں میں اہلِ علاقہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز

گوجرخان،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ)۔۔۔ شجرکاری بہترین صدقہ جاریہ اور گلوبل وارمنگ سے بچاؤ کیلئے اشد ضروری ہے۔ شہباز حفیظ تعمیر فاؤنڈیشن نے قاضیاں سمیت ملک بھر میں شجرکاری کا اہتمام کیا۔سی ای او تعمیر فاؤنڈیشن شہباز حفیظ نے اپنے آبائی علاقہ قاضیاں میں اہلِ علاقہ کے تعاون سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ جس کے بعد اس کمپین کو پورے ملک میں پھیلایا گیا۔ تعمیر فاؤنڈیشن نے مختلف قومی شخصیات کے ساتھ مل کر لاہور، گجرات اور اسلام آباد سمیت پورے ملک میں پودے لگائے۔ قاضیاں میں شجرکاری مہم فرہاد مجید فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مکمل کی گئی۔ ماحول دوستی اور آلودگیوں کا خاتمہ تعمیر فاؤنڈیشن کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ شہباز حفیظ نے اس کمپین میں حصہ لینے والے تمام ڈونرز رضاکاران کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

Gujar Khan; Shahbaz Hafeez, CEO of Ta’meer Foundation, launches tree planting campaign in his hometown of Qaziyan with the help of locals.

تحصیل گوجرخان کے شرقی ایریا میں کوئی ایسا کھیل کا گراؤنڈ نہیں ہے جس سے نوجوان اپنا ٹیلنٹ سامنے لا سکیں

There is no playground in the eastern area of Gujar Khan Tehsil where the youth can showcase their talent.

گوجرخان،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ)۔۔۔ منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی،اسلام پورہ جبر و گردونواح میں کھیل کے میدان نہ ہونے سے نوجوان منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تحصیل گوجرخان کے شرقی ایریا میں کوئی ایسا کھیل کا گراؤنڈ نہیں ہے جس سے نوجوان اپنا ٹیلنٹ سامنے لا سکیں جس کی وجہ سے آئے دن منفی سرگرمیوں میں ملوث نوجوانوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے کرکٹ،والی بال،فٹ بال گراؤنڈجس سے نوجوان صحت مندانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں سکیں وہ کسی سرکاری سکولز میں بھی موجود نہیں ہے شرقی گوجرخان جس میں کنگر مندہال،بہگام،تھاتھی،میانہ پوٹھہ،گولین،رتالہ،اسلام پورہ جبر،بھنیر کسوال،بورگیاں و دیگر علاقوں پر مشتمل علاقہ جات جو ایک کثیر ایریا پرمشتمل ہے وہاں ماضی سے لیکر اب تک کسی نے اس طرف کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جس کی وجہ سے نوجوان بے راروہی کا شکار ہو کر بیشمار معاشرتی برائیوں کا شکار ہو رہے ہیں عوام علاقہ بلخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے سیکرٹری پنجاب سپورٹس فییڈریشن،ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ایک گراؤنڈ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل صحت مندانہ سرگرمیوں میں اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔

کٹیام راجگان اللہ داد کیانی کے بیٹے،راجہ شفیق کیانی،راجہ رشید کیانی کے نواسہ راجہ شمریز کیانی اور راجہ شکیل کیانی کے بھانجے فتے داؤد کیانی کی رسم عقیقہ منعقد کی گئی

Daud Kiyani circumcision ceremony held in Katyam Rajgan

گوجرخان،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ)۔۔۔ رسم عقیقہ یونین کونسل تھاتھی موضع کٹیام راجگان اللہ داد کیانی کے بیٹے،راجہ شفیق کیانی،راجہ رشید کیانی کے نواسہ راجہ شمریز کیانی اور راجہ شکیل کیانی کے بھانجے فتے داؤد کیانی کی رسم عقیقہ منعقد کی گئی جس میں مولانا اکرام قاری،مولانا نعمان رضوی،ملک پرویز آف کنگر سمیت دیگر عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور راجہ فتے داؤد کیانی کے لیے عمردراز ی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

تعزیت

گوجرخان،جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ)۔۔۔ نیشنل بینک کے منیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کے والد کی وفات پر ٹھیکیدار حاجی محمدریاست،چیئرمین اسلم اور حاجی محمود بھٹی نے ان کی رہاشگاہ میں جا کر دلی تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button