DailyNewsPothwar.com

Mirpur; Board of Education is not ending in Mirpur. Separate boards for Muzaffarabad and Poonch divisions. PM Raja Farooq Haider Khan

تعلیمی بورڈ میرپور سے ختم نہیں کررہے.مظفر آباد اور پونچھ ڈویژن کیلئے الگ الگ بورڈ بنانے کی تجویز ہے.وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہاحتساب کورٹ میرپور میں ہی رہے گی. تعلیمی بورڈ میرپور سے ختم نہیں کررہے.مظفر آباد اور پونچھ ڈویژن کیلئے الگ الگ بورڈ بنانے کی تجویز ہے.آزاد کشمیر کو تقسیم نہیں کر رہے. میرپوفالٹ لائن پر واقع کی وجہ سے زلزلوں کی زد میں رہتا ہے منگلا ڈیم کے لئے جیالوجیکل سروے کا کہہ دیا ہے.سرکاری افسر کام خود نہیں کرتے اور بدنام وزیر اعظم،وزراء اور اراکین اسمبلی کو کرتے ہیں.رٹھوعہ چک ہریام برج کے بقیہ کام کی سٹڈی کرارہے ہیں جلد منظور ہو جائے گا چک ہریام اور دھان گلی برج سردار سکندر حیات کا کارنامہ ہیں.گریٹر واٹر سپلائی چک سواری (ون) اور (ٹو)میں تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے جلد مکمل کرانے کی یقین دھانی کرادی..ان خیالا ت کااظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نیاپنے مختصر دورہ چک سواری کے دوران روپیال میرج ہال کے سانحہ میں شہید ہونے والے چودھری ندیم حسین روپیال اور چودھری رحیم حسین روپیال کے گھر ٹھیکریاں میں فاتحہ خوانی کے بعد پریس کلب چک سواری کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ رٹھوعہ چک ہریام برج کاکام درمیانی حصہ میں مٹی زیادہ نرم ہونے کے باعث لیٹ ہوا مقامی ٹھیکدارکے ساتھ کام کرنے والا چینی انجینئربھاگ گیا.ٹھیکہ منسوخ کرتے ہیں تو یہ عدالت چلے جاتے ہیں وہاں بیسیوں سال لگ جاتے ہیں.ہمیں ڈیزائن تبدیل کرنا پڑا.کنکریٹ سٹرکچرکی لاگت ایک ارب روپے تھی اب یہ سٹیل کابنے گا.اس کی لاگت چار ارب ہو چکی ہے.160میٹر لمبا سٹیل کا پل پاکستان کا کوئی ادارہ نہیں بنا سکتا،نیسپاک کی رپورٹ کے بعد یہ منصوبہوزارت امور کشمیر میں جائے گا وہاں سے ایکنک میں جائے گا منظور ہونے پر ہی ٹینڈر ہو گا.160میٹر لمبا سٹیل کا پل صرف چائنہ ہی بنا سکتا ہے.میرپور کے لوگوں کو اللہ تعالی نے بڑا دل دیا ہو ا ہے.بڑے مہمان نواز ہیں.میں نے میرپور میں پلاٹ لیانہ کسی کو دیا یہ میرپور کے لوگوں کا حق ان کے پاس ہی رہنا چاہئے.میں نے ہمیشہ میرپور کے لوگوں کے حق کیلئے لڑائی لڑی.جناح ٹاؤن،ایم ڈی اے میں کرپشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گئے واٹر سپلائی سکیم اور سیوریج لائن میں ایک ارب روپے ڈکار گئے ہیں.کیس احتساب میں ہے چیف سیکرٹری کو معاملہ کے حل کیلئے کمیٹی کا چیئرمین بنادیا ہے جلد ہی یکسو کر لیا جائے گاتاکہ میرپور کے لوگوں کا پانی کا مسئلہ حل ہو سکے.وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ایک سوال کے جواب کہا کہ 1996میں پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے تعلیمی اداروں میں عمارات کی تعمیر،سائنس اور کمپیوٹر لیب کی تکمیل اور سٹاف کی کمی کو دسمبر تک پوا کر دیں گئے.وزیر اعظم آزاد کشمیر نے (BHU)بوعہ کا معاوضہ نہ ملنے کا معاملہ واپڈا کیساتھ اٹھانے اور ہسپتال سے غائب عملہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی. وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اس سے قبل ندیم حسین شہید اور رحیم حسین شہید کے والد گرامی سابق چیئرمین حاجی فضل حسین روپیال اور ان کے خاندان کے دوسرے افرادسے اظہارتعزیت کیا اور شہداء کیلئے بلند یء درجات کی دعاکی

Mirpur; PM Raja Farooq Haider Khan said that Board of Education is not ending in Mirpur and a Separate boards for Muzaffarabad and Poonch divisions will take place.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری بازار میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔پینتیس سالہ بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل نہ ہو سکیں۔ دو سال سے پائپوں کے لئے سڑکوں کی کھدائی کی جا رہی ہے لیکن واٹر سپلائی ابھی تک مکمل نہ ہو سکی۔حالیہ چند ماہ پہلے کی کھدائی نے بازار کا حلیہ بگاڑ دیا ہے لیکن پانی انھی گندے پائپوں سے آ رہا ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنے آبائی شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے اعلان کو عملی جامہ نہ پہنا سکے۔شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور۔ہر سال کے آغاز پر واٹر سپلائی مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن عمل درآمد ندارد۔سابق وز یر اعظم آزاد کشمیر نے سات آٹھ سال پہلے انجمن تاجراں چکسواری کے مطالبہ پر واٹر سپلائی منصوبہ کا اعلان کیا تھا۔لیکن ابھی تک وہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا۔پیپلز پارٹی کی حکومت ختم ہوئی مسلم لیگ ن کی حکومت بھی ختم ہونے والی ہے لیکن چکسواری کے مکین پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں۔۔تاجر برادری تو دن کیلئے پرائیویٹ واٹر پلانٹ سے فلٹر پانی بھاری معاوضہ دے کر خرید لیتی ہے لیکن چکسواری کے باسی جن کی بڑی تعداد سفید پوش طبقے سے تعلق رکھتی ہے گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ بارہا انجمن تاجراں اور چکسواری کے مکینوں نے احتجاج کی دھمکی دی اور حکومت وقت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔تاجر برادری کی اکثریت اور چکسواری کے مکین سیوریج ملا پانی پی رہے ہیں۔جس کی وجہ سے پیٹ کے امراض جنم لے رہے ہی ا ور چکسواری کے شہری نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت بھی چکسواری کے مکینوں کا پانی کا مسئلہ حل نہیں کر سکی۔عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ واٹر سپلائی جلد از جلد مکمل کی جائے تا کہ شہریوں کو جلد از جلد پینے کا صاف پانی میسر آ سکے۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پریس کلب چک سواری کے نمائندہ صحافیوں کا ایک اجلاس زیر صدارت راجہ نثار احمد صدر پریس کلب منعقد ہوا.اجلاس میں آزاد کشمیر کے معروف صحافی جاوید ہاشمی کے صاحبزادے کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا.پریس کلب چکسواری کے صحافیوں نے آئی جی آزادکشمیر اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئیعاشر ولید کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے تاکہ صحافی اپنا کام یکسوئی سے کرسکیں.

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھری شبیر حسین نگیال اور سیکرٹری جنرل محمد ندیم رفیق بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کے ناجائز اضافی ٹیکس وصول کرنے سے باز رہے.محکمہ برقیات چک سواری نے صارفین کو بھاری بھر کم بل تھما دیئے جس سے تاجر چکرا کرہ گئے. دن بدن بجلی کے بلوں کے اضافہ نے غریب عوام کی کمر توڑ دی اور شہریوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا. انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ معلوم نہیں کہ غریب عوام کن حالات میں زند گی بسر کر رہے ہیں.مہنگائی کے مارے عوام پہلے ہی پریشان ہیں وہ دو قت روٹی کے حصول کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں نے غریبوں کو ختم کرنے کی ٹھان لی.محکمہ برقیات چک سواری ہوش کے ناخن لے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ برقیات پرہو گی.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن کے ممبر سینٹرل ایگز یکٹو اور سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میرپور راجہ محمد ریاض مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہورحسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سہیل سرفراز ایڈووکیٹ تعلیم یافتہ نوجوان لیڈر ہے ڈنکے کی چوٹ پر الیکشن لڑے گا جس کی ہم فل سپورٹ کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ ممتاز خا ن صوبیدار محمد صدیق عظیم رحمت اور راجہ محمد طارق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سہیل سرفراز ایڈ ووکیٹ کے والد محترم کیپٹن محمد سرفراز خا ن کا ووٹ بینک موجود ہے اس کا اپنا بھی اثر رسوخ ہے لوگ اس کو پسند بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ نمبر دو چکسواری کے باشعور سیاسی کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں مورثی سیاست دانوں سے جان چھڑا کر سہیل سرفراز ایڈ ووکیٹ کی بھر پور سپورٹ کریں تاکہ حلقہ نمبر دو چکسواری ترقی کا دور شروع ہو سکے۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف نے کہا کہ آ زاد خطہ کے اندر مسلم کانفر نس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے لوگ قائد مسلم کانفر نس سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خا ن کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر مسلم کانفر نس دھڑا دھڑ شامل ہو رہے ہیں اگلا دور مسلم کانفر نس کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ریاستی جماعت ہے جس کا ایک تابناک ماضی اور روشن مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کے قائدین ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے اور ریاستی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی جدوجہد کی ہے آ مدہ الیکشن میں مسلم کانفر نس قائد مسلم کانفر نس سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنا ئے گی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) انسانی حقوق کے وکیل محمدعلی اصغرنے بھارتی مقبوضہ کشمیر مین جاری ظلم وستم ریاستی دہشت گردی اورانسانی حقوق کی انتہائی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے پاس ایک درخواست درج کروائی ہے محمدعلی اصغرنے درخواست میں کہاہے کہ ہندوستان نے 10لاکھ کشمیریوں کوگھروں میں قیدکررکھاہے اوران کے حقوق چھین لئے گئے ہیں اوربھارتی فوجیوں نے کشمیری نوجوانوں کونشانہ بنایاہواہے اورجعلی مقابلوں اورگھروں پررات کے وقت چھاپوں میں روزانہ کی بنیاد پرانہیں قتل کیاجاتاہے کشمیری آبادی کوتبدیل کرنے کے لئے بھارت نے نسل کشی کے جرائم کاارتکاب کیاہے اوراس مقصدکے لئے اپنے بھارتی شہریوں کوکشمیر میں آباد ہونے کے لئے 12لاکھ ڈومسائل سرٹیفیکیٹ جاری کیے تاکہ کشمیریوں کواپنے ہی ملک میں اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے بھارت خطہ میں آبادکاری نوآبادیات کوفروغ دے رہاہے بیشترکشمیری قیادت اورسیاسی کارکن بھارتی جیلوں میں ہیں یاسین ملک آسیہ اندرابی اورشبیر شاہ اور90 سالہ سید علی گیلانی اوربہت سے دیگرجیلوں میں قیدہیں یہ لوگ مجرم نہیں ہیں اوروہ محض اپنے حقوق کے لئے اپنے حق رائے دہی اوراپنے بنیادی حقوق کے لئے جدوجہدکررہے ہیں لہذا اقوام متحدہ کوان کی آزادی اورحفاظت کویقینی بناناچاہیے اوربھارتی فوجیوں کے وحشیانہ جرائم روکنے کے لئے اپنابھرپور کردار اداکرناہوگا

Show More

Related Articles

Back to top button