DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Rawat; CDA announce to construct Eastern Bypass from Bhara Kahu to Rawat

سی ڈی اے نے بارہ کہو سے روات تک ایسٹرن بائی پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— سی ڈی اے نے بارہ کہو سے روات تک ایسٹرن بائی پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ڈی اے بورڈنے ایسٹرن بائی پاس کی الا ئنمنٹ اور فیز یبلٹی کیلئے کنسلٹنٹ فرم کی خدمات ہائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔یہ ٹاسک انجنئر انچیف کو دیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کا ا نجئنر انچیف کے ساتھ ایم او یو موجود ہے۔کنسلٹنسی کی منظوری چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی۔ ایسٹرن بائی پاس ماسٹر پلان ریویو کمیشن کی سفارش پر بنایا جا ر ہاہے۔ بورڈ نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور ڈی پی ایل ملازمین کو ریگولر کرنے کیلئے طریقہ کار کی منظوری بھی دی۔ ان ملازمین کی تعداد 700سے زیادہ ہے۔یہ طے پایا ہے ان ملازمین کوریگولر کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹل ریکروٹمنٹ کمیٹیاں بنا ئی جا ئیںگی۔کمیٹی ان ملازمین کوریگو لر کرے گی جن کی تعلیمی اہلیت پوسٹ کے مطابق ہے۔ ان ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جا ئے گاجو مطلوبہ معیار پر پورے نہیںاترتے۔ سی ڈی اے یہ رپورٹ ہائی کورٹ میںجمع کرا ئے گا۔بورڈنے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی وہ پالیسی اختیار کر لی ہے جس کے تحت 58سال کی عمر یا اس سے زیادہ والے افسران لازمی تر بیتی کورس سے مستثنیٰ تصور کئے جائیں گے۔ بورڈ نیپارک اینکلیو کے پلاٹ کی بحالی کی سمری مسترد کردی۔ انڈسٹریل ٹرائی اینگل کہوٹہ کے پلاٹ نمبر 243.248 کی بحالی کا کیس ایف آئی اے کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔104پارلیمنٹ لاجز اور500 سرونٹکوارٹرز کی تعمیر کیلئے کنسلٹنٹ فرم کو کام ایوارڈ کرنے کی اور انفو رسمنٹ کے شعبہ کو مستحکم بنا نے کیلئے ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ کی پوسٹ تخلیق کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس نے بجٹ کے نظر ثانی شدہ تخمینے کی منظوری بھی دی۔

Rawat; The Capital Development Authority (CDA) board on Friday gave approval for the engagement of Engineering and Chief Branch of the General Headquarters to conduct feasibility service for the Eastern Bypass of Islamabad.

The board meeting was held at CDA headquarters on Friday which was chaired by the Chairman CDA Amir Ali Ahmed.

The board has allowed the planning wing to sign an agreement with Engineering and Chief Branch of the General Headquarters to get their consultancy services to determine the alignment of eastern bypass of Islamabad and conduct a feasibility study in this regard.

According to details, the said bypass would provide an alternate route to the traffic coming in and out from Murree and Azad Jammu and Kashmir while it would also be linked with the purposed ring road of the Rawalpindi.

The project would also reduce traffic pressure from the existing road of capital city including the Islamabad Expressway.

Senior officials informed that the eastern bypass will start from Bhara Kahu and end somewhere near to Rawat on main GT Road. It has been envisioned that the said corridor would be comprised of three-lane highway having about 300 feet wide right of way.

Show More

Related Articles

Back to top button