Kallar Syedan; Another teenager drowns to death at Rawat nalah in Kallar Syedan
پندرہ سالہ حماد ولد عبد القیوم سکنہ بگا شیخاں روات نالہ کانسی کلرسیداں میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پندرہ سالہ حماد ولد عبد القیوم سکنہ بگا شیخاں روات نالہ کانسی کلرسیداں میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا یہ واقعہ جمعہ کے روز کلرسیداں شہر میں پیش آیا نوجوان حماد جناح کالونی کلرسیداں میں اپنے ماموں کے گھر آیا ہوا تھا یہ اپنے کزن اوردوستوں کے ہمراہ نالہ کانسی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122نے اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں اس نے دم توڑ دیا
Kallar Syedan; Fifteen-year-old Hammad son of Abdul Qayyum, a resident of Baga Sheikhan, drowned in deep water while bathing in Rawat Nalah Kansi in Kallar Syedan. Hamad was visiting his uncle’s house in Jinnah Colony, when he drowned while bathing in Nalah Kansi along with his cousins and friends. Rescue 1122 rushed him to Tehsil Headquarters Hospital where he succumbed to his injuries.
مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سب سے ذیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن اسمبلی بن گئے
PML-N leader and former prime minister Shahid Khaqan Abbasi has become the highest tax paying member of parliament
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سب سے ذیادہ ٹیکس ادا کرنے والے رکن اسمبلی بن گئے انہوں نے24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے شہبازشریف نے 97 لاکھ 30 ہزار 545،حمزہ شہباز نے 87 لاکھ 5 ہزار 368، آصف زرداری نے 28 لاکھ 91 ہزار 455،جبکہ عمران نیازی نے صرف 2 لاکھ 82 ہزار 449 کا ٹیکس ادا کیا خواجہ سعد رفیق نے 29 لاکھ 49 ہزار 200 روپے، احسن اقبال نے 3 لاکھ 67 ہزار 100 روپے ،سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے 43 لاکھ 71 ہزار 129 روپے ، چوہدری سالک حسین نے 4 لاکھ 97 ہزار روپے ، چوہدری مونس الٰہی نے 51 لاکھ 68 ہزار 918 روپے ،چوہددی پرویز الہیٰ نے 20 لاکھ 71 ہزار 196 روپے ٹیکس دیا,ایف بی آر کے مطابق چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ٹیکس ریٹرن کچھ یوں ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے48 لاکھ 8ہزار 948روپے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22ہزار184 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس ادا کیا۔عثمانن بُزدار نے ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں دیا۔
نئی آبادی چوآخالصہ سے دوشیزہ گھر سے غائب ہو گئی،جاتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور کپڑے بھی ہمراہ لے گئی
Girl disappeared from nae Abbadi Choa Khalsa, Abduction police case registered
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…نئی آبادی چوآخالصہ سے دوشیزہ گھر سے غائب ہو گئی،جاتے ہوئے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات اور کپڑے بھی ہمراہ لے گئی۔پولیس نے اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔مسماۃ (ز) بی بی نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا بیٹا تقریبا پانچ برس قبل فوت ہو گیاتھا اوراس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ مسماۃ (ح)میری بڑی پوتی ہے جو 8 ستمبر کی رات گھر سے اچانک غائب ہو گئی جس کا علم صبح نیند سے بیدار ہونے کے بعد ہوا۔جب گھر کی جانچ پڑتال کی گئی تو تین لاکھ روپے کی نقدی،چار تولے سونااور کپڑے وغیرہ بھی غائب تھے۔آج تک تلاش کرتے رہے مگر اس کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔محمد حنیف نے بتایا کہ رات کے وقت ایک کیری ڈبہ میں اشتہاق،املاک،مسماۃ (ر)سکنہ خانیوال اور ان کے ساتھ دو نامعلوم افراد کو جاتے ہوئے دیکھا ہے جبکہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر شیشے کی جانب مسماۃ (ح) بیٹھی ہوئی تھی۔
حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ ہی نہیں, شیخ حسن سرائیکی
The government is not serious in the local elections, Sheikh Hassan Seraiki
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن یوتھ کلرسیداں کے رہنما شیخ حسن سرائیکی نے بلدیاتی حلقہ بندیاں آویزاں کرنے کی بجائے مزید پندرہ ایام کی تاخیر کو حکومتی بد دیانتی اور پیشگی دھاندلی قرار دیا ہے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ ہی نہیں اس نے برسراقتدار آتے ہی موجود بلدیاتی نمائندوں کے فنڈز منجمد کیئے پھر انہیں گھروں کو بھیج دیا اب جبکہ ان اداروں کی بحالی کے لیئے رٹ عدالت میں زیر سماعت ہے تو حکومت نے چار دسمبر کو الیکشن کا اعلان کیا جمعہ کے روز حلقہ بندیاں عام افراد کے لیئے مشتہر کرنا تھیں تو الیکشن کمیشن نے یہ کام حکومتی درخواست پر مزید پندرہ ایام کے لیئے مؤخر کر دیا ہے حکومتی ہتھکنڈے اور تاخیری حربے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت بلدیاتی انتخابات میں سنجیدہ ہی نہیں ہے۔
بائی پاس پر کیری ڈبہ شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گیا
Suzuki carry burned to ashes due to a short circuit near bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں بائی پاس پر کیری ڈبہ شارٹ سرکٹ کے باعث جل کر خاکستر ہو گیا تا ہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق کلر سیداں بائی پاس پر رات کے پچھلے پہر کیری ڈبہ کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تا ہم اس دوران گاڑی کے اندر موجود افراد نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں۔
سالانہ عرس کی تقریب 20ستمبر بروز اتوار صبح آٹھ بجے آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف میں ہو رہا ہے
Urs mubarak in Rooper Shareef to take place on 20th September
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سالانہ عرس کی تقریب 20ستمبر بروز اتوار صبح آٹھ بجے آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف میں ہو رہا ہے جس سے شیخ احمد عثمانی،محمد عثمان مجددی،فقیر محمد،علامہ عبدالرب اور دیگر خطاب کریں گے۔