DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Police arrested accused Qamar Saleem for displaying fire arms on social media.

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑھ گی۔کہوٹہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم قمر سلیم کوگرفتار کرلیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش مہنگی پڑھ گی۔کہوٹہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم قمر سلیم کوگرفتار کرلیا، اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق قمر سلیم نامی نوجوان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھاجس پرایس ایچ اوتھانہ کہوٹہ مرزا حافظ محمد آصف نے ایس پی صدر کی خصوصی ہدائت پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم قمر سلیم کوگرفتار کرلیااور اس کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن بھی برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ متعدد جرائم کی جڑ ہے، اسلحہ کی نمائش سے معاشرہ میں خوف پھیلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Kahuta; A young man named Qamar Saleem spread fear and panic among the people by displaying weapons on social media. SHO Kahuta Mirza Hafiz Mohammad Asif, acting on the special instructions , arrested the accused Qamar Saleem and also seized arms and ammunition from his possession and a case was registered.

حلقے کی عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ نبھاؤں گا, ایم پی اے راجہ صغیر احمد

I will fulfill every promise made to the people of the constituency, MPA Raja Saghir Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کی عوام سے کیا ہوا ایک ایک وعدہ نبھاؤں گا کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کرا دیے ہیں اور کئی کروڑ کی تر قیاتی سکیمیں تر تکمیل ہیں کہوٹہ ہسپتال بہت جلد اپ گریڈ ہوگا صحت اور تعلیم کے میدان میں بہتری لانا میری اولین کوشش ہے ان خیالات کا اظہارایم پی اے حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے گذشتہ روز بسم اللہ ناشتہ سنٹر گریڈ اسٹیشن میں علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی کی طرف سے دیے گئے پر تکلف ناشتے کی دعوت کے موقع پر موجود معزین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین امن کمیٹی سید نجم الحسن نقوی، سابق کونسلر راجہ عباس پپو، سابق کونسلر راجہ مالک داد، ذوالفقار علی ستی، راجہ محمد فیاض،پٹواری راجہ خالد محمود اوردیگر افراد بھی موجودتھے۔

تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج رشوت کا بازار گرم

Tout mafia and bribery rule in Kahuta police station

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تھانہ کہوٹہ میں ٹاؤٹ مافیا کا راج رشوت کا بازار گرم سائلین کئی کئی ماہ ڈھکے کھانے کے بعد تھک ہار کر گھر بیٹھ جاتے ہیں ایس ایچ او کہوٹہ کے علاوہ تھانہ کہ ہر کمرے میں اپنا تھانہ نظر آتا ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے اور افسران کی غفلت کی وجہ سے مہینوں تک رذلٹ نہیں ملتا زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کر کے ہولی فیملی یاکلر سیداں بیج دیا جاتا ہے جہاں غریب لوگ آئے روز ہزاروں روپے خرچ کرکے وہاں کے چکر لگاتے ہیں مگر حاصل کچھ نہیں ہوتا جبکہ اتنی دیر میں تھانہ کہوٹہ کے تھانے داروں کی ہدایت پر دوسرے فریق سے بھی رشوت لے کر مودی کیخلاف درخواست پر لائی جاتی ہے تاکہ کام برابر پولیس کیلئے ظالم اور مظلوم کو ایک ہی پلڑے میں دیکھا جاتا ہے جبکہ چند کیری ڈبے جو صرف تھانہ میں ڈیوٹی کرتے ہیں اور نہ صرف ملزمان کو اڈیالہ جیل یا عدالت لے جانے کے لیے باری کرایہ وصول کرتے ہیں جب یہ ٹاؤٹ کا کام بھی کرتے ہیں سیکریٹری گڈگورننس کو بھی شکایات کی گئی جبکہ ایس ایچ او کہوٹہ کے سامنے رشوت کی کچھ رقم واپس بھی ہوئی مگر سسٹم ظریفی یہ ہے کہ نچلے طبقے میں جرائم پیشہ لوگوں کو بھی رشوت لے کر یا سفارش پر ریلیف دے دیا جاتا ہے جبکہ ہسپتال کے نا اہلی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں کمشنر راولپنڈی سی پی او فوری نوٹس نہیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ثقلین آف ممیام،راجہ شجاع جنجوعہ کی ممانی اوربابو ظفر اقبال کی پھوپھی زاد بہن کی وفات پر اظہار تعزیت۔گذشتہ روز سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پر ویز قادری، راجہ احسن اخترآگگ بگلہ راجگان نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن ممتاز سماجی شحضیت راجہ محمد ذاکر، نمبردار راجہ خضر زمان، راجہ نذر حسین، راجہ شہزاد اختر، راجہ جمال احمد، راجہ حسنین زاہد،راجہ فاروق نے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور اللہ پاک سے خصوصی دعا کی کہ مرحومہ کو اللہ تعالی جوار رحمت میں جگہ عطا فرما کر ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

Show More

Related Articles

Back to top button