Gujar Khan; Chakbale Khan police have arrested man on run for past six years for the murder
چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے چھ سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— چک بیلی خان پولیس نے کاروائی کر کے چھ سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا محمد اعظم ولد محمد انور بٹ سکنہ برجی نے چھ سال قبل عثمان ولد علی اکثرکو قتل کیا اس کے بعد مقتول کے والد کو بھی گولیاں مار کر زخمی کیا چھ سال تک منظر سے غائب تھا تفتیشی آفیسر عاصم رشید نے بتایا کہ اس انتہائی مطلوب مجرم کے لئے انھوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے سراغ لگایا جس پر پتا چلا کہ ملزم اڈیالہ روڈ پر ایک اکیڈمی بنا کر شریف آدمی کا روپ دھارے بیٹھا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی اور اس چھ سالہ پرا نے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا
Gujar Khan; Chakbale Khan police have arrested a notorious criminal wanted for six years. Mohammad Azam son of Mohammad Anwar Butt resident of Burji killed Usman son of Ali Akshar six years ago and then shot and injured the father of the victim. He was on run for past for six years.
The accused Mohammad Azam had set up an academy on Adiala Road in disguised as a decent man when police raided and arrested him.