DailyNewsKahutaPothwar.com

Kotli Sattian; inauguration ceremony of head office of Tehreek e Labbaik office in Kotli Sattian

تحریک لبیک پاکستان کوٹلی ستیاں کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا گیا کوٹلی ستیاں میں پورا دن لبیک یارسول اللہ ﷺ اور تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضاء معطر رہی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— تحریک لبیک پاکستان کوٹلی ستیاں کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا گیا کوٹلی ستیاں میں پورا دن لبیک یارسول اللہ ﷺ اور تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضاء معطر رہی۔ افتتاحی تقریب میں پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب سلطانپوری امیر تحریک لبیک پاکستان شمالی پنجاب ، امجد علی رضوی ناظم نشر واشاعت ضلع راولپنڈی ، علامہ رئیس عباسی امیر پی پی 6 ، عمران عباسی رابطہ سیکرٹری برائے تنظیم پی پی 6 ، اصراف عباسی ناظم نشرواشاعت پی پی 6 ، نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت فرمائی جبکہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان و ذمہ داران سمیت پوری تحصیل سے سنئیر راہنماوں نے بھی شرکت کی تقریب کی میزبانی نئیر منیر ستی سابق امیدوار پی پی 6 ، علامہ ثناء الحق قادری سر پرست اعلیٰ اور علامہ ناصر رضوی امیر تحصیل کوٹلی ستیاں و دیگر نے کی۔ کوٹلی ستیاں مرکزی چوک میں پہنچنے پر مہمانوں کا پھولوں کی پتیوں اور لبیک یارسول اللہ ﷺ کے نعروں کی گونج میں والہانہ استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے۔اس موقع پر پیر سید عنایت الحق شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور نفاذِ نظام مصطفیٰ ﷺ کےلیے ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی انشاء اللہ بہت جلد یہ ملک تحریک لبیک پاکستان کی قیادت میں ایک حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنے گا عوام اب جاگ چکی ہے آئیندہ وہ کسی تبدیلی کے جھانسے میں نہیں آئے گی آخر میں قبلہ پیر سید عنایت الحق شاہ صاحب نے دعائیہ کلمات کے ساتھ دفتر کا افتتاح فرمایا۔ قبل ازیں انہوں نے کہوٹی میں بھی ایک چہلم کی تقریب سے خطاب کیا اور افتتاحی تقریب کے بعد یوسی سانٹھ سرولہ اور یوسی ملوٹ ستیاں کی پندرہ رکنی باڈی سے قاری عزیزالحق نقشبندی کی رہائشگاہ پر منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں حلف لیا اور جس میں منتخب عہدیداران کو مبارکباد بھی پیش کی ۔

Kotli Sattian; inauguration ceremony of head office of Tehreek e Labbaik office in Kotli Sattian was held with guest of honour Pir Syed innait Ul Haq Shah Sultanpuri along with host of other social religious and political personalities.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— لہتراڑ میں شہری کے مکان کو آ گ لگانے کا معاملہ، تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست دیدی گئی مگر تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے متا ثرہ شخص کا حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تین افراد نے مکان کو آگ لگا دی، لاکھوں کا سامان اور مکان جل کر خاکستر ہو گئے مالک لہتراڑ کے کے رہائشی ضیاف الرحمان ولد نصیر احمد نے پولیس چوکی لہتراڑ میں درخواست دی ہے کہ اس کے مکانوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی جس سے دو عدد مکان اور ان کے اندر گھریلو سازو سامان جل کر راکھ ہو گیا بعد میں معلومات پر معلوم ہوا کہ آگ لگانے والوں میں اسرار احمد،منصور احمد اورمسعود احمد وغیرہ شامل ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے لیکن پولیس نے تا حال کوئی کارروانی نہیں کی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے مزید معلوم ہوا ہے کہ ملزم منصور احمد کے پولیس والوں سے مراسم ہی مدعی مقدمہ نے اعلی حکام سے داد رسی کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جا ے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— مردِ درویش صوفی با صفاء حضرت قبلہ عالم پیر مسنجف علی سرکار کا 16واں عظیم الشان سالانہ ختم پاک بلاوڑہ شریف میں آ ج 17 ستمبر بروز جمعرات کومنعقد ہو گا۔ سپہ سالار عقیدہ تاجدارِ ختم نبوت قلندر دوراں حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار دن 1 بجے خصوصی خطاب دم اور دعا فرمائیں گیتمام خادمین، زائرین اور عقیدت مند حضرات کو شرکت کی دعوت ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے سابق صدر راجہ شوکت علی عباسی نے کہاہے کہ موٹروے واقعہ حیرت انگیز اور پریشان کُن ہییہ تشویشناک ہے کہ اتنی سکیورٹی والا علاقہ بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ہیمجرموں کو قرار واقعی سزا دی جاے اور میڈیا پر خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی جانی چاہییجان و مال کی حفاظت شہریوں کا اپنا نہیں بلکہ ریاست کا کام ہوتا ہے۔ریاست کا کام ہے ایسا معاشرہ بناناجہاں شہری اور وہ طبقے جو کمزور سمجھے جاتے ہیں انہیں خوف کا نہیں بلکہ تحفظ کا احساس ہو انہوں نے کہا کہ قانون میں کچھ مسائل ہیں کیونکہ یہ ان شہریوں پر لاگو نہیں ہو پا رہا تھا جو کسی باقاعدہ ادارے کے لیے کام نہیں کرتے جیسا کہ کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین یا پھر بس سٹاپ پر ہراسانی کا شکار خواتین ان ہی مسائل کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترامیم کیجا ئیں انہوں نے کہاکہ موٹروے واقعہ سے نہ صرف موٹروے کا سفر غیر محفوظ ہونے کاپتہ چلتاہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی بد نامی ہو ئیں ہے حکومت کی رٹ ختم،تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں’شرمناک جرائم معمول، پولیس مجرموں کی وکیل بن گئی ہے’اسلامی سزائیں جنسی و اخلاقی جرائم کا واحد حل ہیں۔حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مائوں بہنوں کی عزت کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔بچوں پر جنسی تشدد معمول بن چکا ہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— کوٹلی ملوٹ روڈ کے حوالے سے معروف قانون دان فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ کی درخواست پر آ ئند ہ سماعت کی تاریخ 15 اکتوبر مقرر جس میں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے گورنمنٹ آف پنجاب، سیکرٹری سی این ڈبلیو،چیف انجنئیر پنجاب ہائی روڈز، چیف انجینئر راولپنڈی ریجن ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنکل سی این ڈبلیو،ایکسین روڈ ہائی وے مری کوٹلی کو ریکارڈ سمیت جواب طلب کر لیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— کوٹلی ستیاں میں پہلی مرتبہ آ ئی کئیر فا و نڈیشن اینڈ آ پٹیکا کے زیر اہتمام الشفاۂسپتال کیما ہر ڈاکٹر ز کی زیر نگرانی آ نکھوں کا کمپوٹرائز ڈ معائنہ اور سفید مو تیا کا آپریشن کیا جا ے گا جس میں ڈاکٹرز ہر جمعہ کے دن صبع 8 سے دوپہر 1 تک معائنہ کریں گے جو کہ کوٹلی ستیاں جاوہ منڈی کے مقام پر لوگوں کا معائنہ کریں گے اس کے لیے صوبیدار میجر منظور ستی کو فوکل پرسن مقر کیا گیاہے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— کوٹلی ملوٹ روڈ کے حوالے معروف قانون دان فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور ، کیس کی سماعت آ ج 15 ستمبر کولا ہو ر ہا ہی کو رٹ راولپنڈی بینچ کے جج عابد عزیز شیخ کریں گے فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری سی این ڈبلیو کو پا رٹی بناتے ہو ے کیس دا ئر کیا تھ جس میں پٹیشن کے درخواست گزار بھی وہ خود ہیں انہوں نے پٹیشن میں مطالبہ کی ہے کہ مذکورہ سڑک کو فوری مکمل کیا جا ے اور عام کو سفری سہو لیا ت میں آ سا نیاں پیدا کی جائیں کیس کی سماعت لا ہو ر ہا ہی کو رٹ راولپنڈی بینچ کے جج عابد عزیز شیخ کریں گے قبل عزیز فضل قدوس ستی ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی پنجاب کو لکھے خط میں بھی یہ موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل کوٹلی ستیاں ضلع راولپنڈی کی ڈیفینس روڈ جو کوٹلی ستیاں تا ٹائیں ڈھلکوٹ پل تک کھنڈرات کی شکل اختیار کر چکی ہے کا کوئی پر سان حال نہیں آ ج سے تقریباً 6سال قبل اس ڈیفینس روڈ کی تعمیر کی منظور ی ھوئی تھی جو تاحال مکمل نہ ھو سکی پچھلی حکومت نے وعدہ کیا کہ اس روڈ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا جناب میاں نواز شریف جو اس ملک کے وزیراعظم تھے انھوں نے تحصیل کوٹلی ستیاں کا دورہ کیا اور کوٹلی ستیاں تا ٹائیں ڈھلکوٹ پل تک جلد از جلد اس سڑک کو پختہ کیا جانے کا اعلان کیا لیکن آ ج تک جوں کی توں ھے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد ان کے وفادار اور دیرینہ ساتھی اور این اے 57کے ایم این اے شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم بنے لیکن وہ بھی کسی کام کے نہ رہے اور اپنے مسلم لیگی وفد سے گفتگو میں کہتے ہیں کہ میں این اے 57کا ایم این اے نیہں بلکہ پورے ملک کا وزیر اعظم ھو۔ آخر کب تک تحصیل کوٹلی ستیاں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ھوتا رہے گا تحصیل مری میں ترقیاتی کام ھو رہے ہیں اور تحصیل کوٹلی ستیاں کو لولی پاپ دیا جا رہا ھے ھماری ڈیفینس روڈ پر آ ے روز حادثات ھو رہے ہیں مریض یا زخمی آ رھے راستے میں ھی دم توڑ دیتے ہیں تو آپ سے التماس ہے کہ سابقہ ایم این اے صاحبان اور ایم پی اے صاحبان اور موجودہ ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے میجر لطاسب ستی بھی تا حال لیت و لعل سے کام لے رھے ہیں ھماری آپ سے اور وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ خدا راہ ھماری پسماندہ تحصیل کوٹلی ستیاں کے بارے میں بھی دھیان دیں تحصیل کوٹلی ستیاں کو سیاحتی مقام ڈیکلیئر کیا گیا مگر موجودہ حکومت کو بھی دو سال گزر گئے کوئی کام نہیں ھوا انہوں نے استدعا کی تھی کہ کوٹلی ستیاں تا ٹائیں ڈھلکوٹ پل تک ڈیفینس روڈ جو کشمیر سی ملتی ھے اس کو جلد از جلد پختہ کیا جائے ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی ستیاں کے تبادلے کے بعد ڈاکٹر اعجاز احمد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں کے نئے ایم ایس تعینات کر دئیے گے انہوں نے آج باقاعدہ چا رج سنبھال لیا ۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید ستی سے )— پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما ء معروف سیاسی و سماجی شخصیت آ صف شفیق ستی نے اپنے ایک بیان میں موٹروے پر خاتون کی بے حرمتی کی مذمت اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگرگوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے،پاکستان کی آبروکا تقاضہ ہے کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جاے ،اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے،یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے، انصاف ہونے تک پورانظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوئے ایک ڈاکٹر کے ساتھ نرس کوگاڑی سے اتار کرزیادتی کی گئی، گوانوالہ ،حافظ آباد اور ملتان میں زیادتی کے واقعات سامنے آئے ہیں،موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی ہونے کے باوجود خاتون کو ہی ذمہ دار قرار دیاجار ہاہے کہ وہ گھر سے کیوں نکلی اور گاڑی سے پٹرول کیوں ختم ہوا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی گیارہ کروڑ عوتوں کو تحفظ نہیں، کوئی رٹ آف سٹیٹ نہیں، ملک میں کوئی قانون نام کی چیز نہیں انہوں نے کہاکہ اس واقعہ سے نہ صرف موٹروے کا سفر غیر محفوظ ہونے کاپتہ چلتاہے بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کی بڑی جگ ہنسائی اور بدنامی ہوئی ہے،سانحہ ساہیوال کے بعدسانحہ موٹروے نے حکومت کے نام نہاد گڈگورننس کے دعوئوں کا پول کھول کررکھ دیا ہےحکومت کی رٹ ختم ،تمام ادارے مفلوج ہو چکے ہیں’شرمناک جرائم معمول ، پولیس مجرموں کی وکیل بن گئی ہے’اسلامی سزائیں جنسی و اخلاقی جرائم کا واحد حل ہیں ۔حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مائوں بہنوں کی عزت کی حفاظت میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔بچوں پر جنسی تشدد معمول بن چکا ہے۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان مین کہا کہ فحاشی اور عریانی کے کلچر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے جس کے نتیجہ می نئی نسل تباہ ہو رہی ہے اورچادر اور چار دیواری کا تقدس مسلسل پامال ہو رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔انٹرنیٹ پر فحش مواد کے بجائے انصاف کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو سنسر کیا جا رہا ہے اور فحاشی کے خلاف قوانین کاغذوں کی زینت بن کر رہ گئے

Show More

Related Articles

Back to top button