DailyNewsOverseas newsPothwar.com

London; Moazzam Ahmad Khan takes over the responsibilities of Pakistan’s High Commissioner to the United Kingdom

معظم احمد خان نے برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرکی ذمہ داریاں سنبھال لی

لندن ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ محمد نصیر راجہ۔۔۔) سینئر سفارتکار معظم احمد خان نے گزشتہ روز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وہ پیر ہی کو لندن پہنچے تھے۔ معظم احمد خان کا سفارتی تجربہ 3 عشروں پر محیط ہے، موجودہ ذمہ داریوں سے قبل وہ وزارت خارجہ میں اسپیشل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ فارن سروس میں اپنے کیریئر کے دوران وہ واشنگٹن،نیروبی، ہیگ اور نئی دہلی میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ وہ وزارت خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل یورپ، ڈائریکٹر جنرل دفتر خارجہ اور ترجمان کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

London; Moazzam Ahmad Khan assumes responsibilities as the new High Commissioner for Pakistan to the United Kingdom
Moazzam Ahmad Khan arrived in London today and assumed the charge of the office of High Commissioner for Pakistan to the United Kingdom.
Mr Khan’s diplomatic career spans over three decades. Prior to his current assignment, he was serving as Special Secretary in the Ministry of Foreign Affairs.
During his career in the Foreign Service of Pakistan, Mr Khan held various diplomatic assignments in Pakistan Missions abroad including Washington, Nairobi, The Hague and New Delhi. Besides, he served as Ambassador of Pakistan to The Netherlands and the UAE.

Show More

Related Articles

Back to top button