DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; A ceremony was held at the mausoleum of Lance Naik Mahfooz Shaheed (Nishan Haider) on the occasion of Defense Day

یوم دفاع کے موقع پر لائنس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کے مزار پر تقریب کا انعقاد

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یوم دفاع کے موقع پر لائنس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کے مزار پر تقریب کا انعقاد۔ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، سابق چیئرمین راجہ عامر مظہر، بر گیڈئیر عامر ملک اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران، سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر لائنس نائیک محفوظ شہید (نشان حیدر)کے مزار پر تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز، سابق چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، بر گیڈئیر عامر ملک اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران، سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ6ستمبر پاکستان کی وفا کے عزم کے اعادہ اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کا دن ہے دفاع وطن کی جنگ میں پاک افواج اور پوری قوم دُشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو ئی پاک افواج اور قوم نے دُشمن کی جارحیت کا پوری قوت سے منہ توڑ جواب دیا انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا عملی ثبوت دیا تھا آج پھر اسی اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے ملکی سلامتی اور بقاء کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کر نے کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں آخر میں تمام عالم اسلام،افواج پاکستان اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے دعا کی گئی۔

کہوٹہ میں آباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اعوان قبیلے کا اہم اجلاس۔نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان کو متفقع طور پر قبیلے کا سر براہ بنا دیا گیا

Important meeting of Awan tribe belonging to Azad Kashmir settled in Kahuta. Young social figure Malik Kaleem Hussain Awan was appointed as the head of the tribe.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ میں آباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اعوان قبیلے کا اہم اجلاس۔نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان کو متفقع طور پر قبیلے کا سر براہ بنا دیا گیا۔اعوان قیبلے کے معززین کی موجودگی میں قبیلے کے بزرگ صوبیدار ملک اسرائیل،ڈاکٹر ملک ریاض اور ملک اقبال نے ملک کلیم حسین اعوان کی دستار بند ی کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ میں آباد آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اعوان قبیلے کا اہم اجلاس ملک مجید کی رہائش گاہ دھپری کے مقام پر منعقد ہوا جس میں صوبیدار ملک اسرائیل،ڈاکٹر ملک ریاض، ملک ماسٹر محمد معروف، ملک محمد رفیق، ملک صوبیدار محمد رشید، ملک صوبیدار وزیر،ملک حاجی ابرار حسین، ملک ارشد محمود، ملک حاجی محمد فاروق، ملک ماسٹر محمد جمیل، ملک ڈاکٹر عبدالجبار، ملک حافظ مصتنسر،ملک رفیع عالم، ملک محمد سجاد،ملک ہارون صدر آل مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ، ملک عاصم آف ڈولیاں سمیت اعوان قبیلے کے دیگر معززین نے شر کت کی اس موقع پر کثیر تعداد میں مقررنین نے تقاریر کیں اور مشتر کہ طور پر نوجوان سماجی شخصیت ملک کلیم حسین اعوان کواعوان قبیلے کا سر براہ بنا دیا گیااپنے خطاب میں ملک کلیم حسین اعوان نے کہا کہ جو میر ے خاندان نے بڑھوں نے فیصلہ کیا ہے اس میں اپنا سر تسلیم خم کر تاہوں اور جو زمہ داری انہوں نے میرے کندھوں پر ڈالی ہے انشاء اللہ اس کو نبھانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاوں گا آخر میں دعائے خیر کی گئی اور تمام شرکاء کو کھانا بھی کھیلایا گیا۔

کہوٹہ کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں

The people of Kahuta are deprived of basic amenities even in modern times

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی عوام جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم۔عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں۔ضلع راولپنڈی کی سب سے بڑی اور پرانی تحصیل کہوٹہ جو باب کشمیر بھی کہلاتی ہے پنجاڑ نڑڑ اور دیگر علاقوں کی حسین وادیاں بہتی آبشاریں گھنے جنگلات پر کشش نظانے شگف آنگیز ندیاں جو مری ناران کاغان اور سوات کالام سے کم نہ ہیں اس تحصیل نے پاکستان کو ایٹم بم دیا پوری دنیا میں پہچان بنائی جرنیل دیے سیاست دان دیے اس حلقے نے ملک کو وزیر اعظم دیا مگر 73سالوں سے اس پسماندہ تحصیل کو ہر آنے والے لیڈر نے نظر انداز کیا الکھوں کی آبادی والی تحصیل چند سال قبل بننے والی تحصیلوں سے بھی کئی پیچھے ہے کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکین، سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی بارش میں بھی تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں تین فٹ سے چھ فٹ تک پانی کھڑا ہو جاتا ہے جدید دور میں بھی شہر کی80فیصد آبادی پانی جیسی نعمت سے محروم گنڈے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان نہ ہے گلی محلوں میں چوروں ڈاکوؤں کا راج ہے مہنگائی کا طوفان بھرپا ہے ہر دوکاندار کا اپنا ریٹ جبکہ میونسپل کمیٹی کے افسران کی نا اہلی کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھرما ر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے میونسپل کمیٹی کہوٹہ کریپشن کا گڑھ بن چکی ہے کئی سالوں سے تعینات افسران انجنئیر اور دیگر عملہ ٹھیکداروں سے کمیشن لیکر ناقص مٹریل استعمال کرا کر عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشیاں کر رہا ہے26لاکھ کی لاگت سے لاری اڈہ میں پرانا مٹیریل لگا کر کام بند کر دیا گیا لاکھوں روپے سے تعمیر کی گی انتظار گاہ بھی توڑ دی کئی درخواستیں دیں مگر چیف آفیسر اور انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی تاجروں نے تھڑے کرائے پر دے رکھے ہیں سبزی منڈی جو راجہ طارق محمو د مرتضیٰ نے بنائی تھی خالی پڑی ہے جبکہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے دور دراز سے لوگوں نے آکر سوزکیوں رکشوں اور رہڑیوں پر مال لگا کر شہر کو بند کر دکھا ہے شہریوں عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی میں کئی سالوں سے تعینات افسران اور اہلکاران کو تبدیل کیا جائے ناقص مٹیریل کے استعمال اور کرپشن کی انکوائیری کی جائے بڑھتی مہنگائی اور تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button