کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات کی فروخت جاری روزانہ ہزاروں لیٹر کیمیکل اور پوڈر والا دودھ پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں لا کر کہوٹہ کے عوام میں موت بانٹی جارہی ہے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں ملاوٹ شدہ دودھ دہی اور مشروبات کی فروخت جاری روزانہ ہزاروں لیٹر کیمیکل اور پوڈر والا دودھ پلاسٹک کے مضر صحت ڈرموں میں لا کر کہوٹہ کے عوام میں موت بانٹی جارہی ہے کہوٹہ کے مختلف محلوں میں لوگوں نے دوکانیں کھول رکھیں ہیں جہاں دودھ دہی 120سے لیکر 140روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں تمام زمہ دار محکمے “ستو”پی کے سو گے ہیں اسی طرح جعلی مشروبات قلفیاں اور دیگر مضر صحت مشروبات کا دھندہ بھی جاری ہے انتظامیہ خاموش ہے محکمہ ہیلتھ کے افسران حمام والوں کے چالان تو کر دیتے ہیں مگر ان دو نمبر اشیاء فروخت کرنے والوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ اسی طرح کہوٹہ میں بعض میڈیکل سٹوروں دو نمبر ادویات فروخت ہو رہی ہیں جبکہ کئی سٹوروں پر نشہ آور ٹیکے اور ادویات مہنگے داموں فروخت کر کے نئی نسل کو برباد کیا جا رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ای ڈی او ہیلتھ اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بغیر اتھارٹی کلینکوں میڈیکل سٹوروں اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جائے۔
Kahuta; Thousands of litres of chemicals and powdered milk are being sold daily in Kahuta city and its environs, the health authorities are asked to take notice.
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر کی طرف سے پر تکلف لنچ کا اہتمام
Dr Akhtar hosted a sumptuous lunch in honor of former MPA Col Muhammad Shabbir Awan.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر کی طرف سے پر تکلف لنچ کا اہتمام۔ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی خصوصی شر کت۔گذشتہ روز قبل شیرٹن ہوٹل لاہور میں صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اخترنے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک پر تکلف لنچ کا اہتمام کیا جس میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی خصوصی شر کت کی جبکہ اس موقع پرملتان سے تمام ایم پی ایز نے شر کت کی اس موقع مختلف موضع پر آپس میں گفتگو بھی کی گئی آخر میں کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے معزز میز بان صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اخترکا شکر یہ ادا کیا۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیت اور معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام
Dua e Qul observed for late mother of Raja Fahim Anwar Advocate
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیت اور معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام۔کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ عباسی نے خطا ب کر تے ہوئے قرآن و ہدایث کی روشنی میں والدین کی عظمت وشان بیان کی جبکہ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبدا لقیوم،راجہ فیصل نذیر ایڈوکیٹ، راجہ معراج اسلم، راجہ عمر واٹر انسپکٹر ایم سی کہوٹہ، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب،تمام عالم اسلام اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔