چک بیلی خان میں خوفناک بارش نے تباہی مچا دی زمینی کٹاؤ کے باعث زرعی زمینین برباد ہو کر رہ گئیں
چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چک بیلی خان میں خوفناک بارش نے تباہی مچا دی زمینی کٹاؤ کے باعث زرعی زمینین برباد ہو کر رہ گئیں کئی مکان گر گئے درخت اکھڑگئے لوگ تباہ زمینوں اور گرے مکانوں کو افسوس زدہ نگاہوں سے دیکھتے رہے محلہ ڈھوک شیر زمان میں برساتی نالے کے پانی نے گھروں میں گھس کر سیلاب کا منظر بنا دیا خوفزہ لوگ مکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے بجلی گرنے کی طرح بادلوں کی گرج کی زوردار آوازیں پندرہ منٹ تک آتی رہی جس کی وجہ سے بچوں اور کمزور دل لوگوں نے چیخ وپکار شروع کر دی بارش کا یہ خوفناک منظر گزشتہ رات نصف شب کو شروع ہوا جو صبح تک جاری رہا اگر چہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کا واقعہ سامنے نہیں آیا تاہم یہ منظر کسی خدائی عذاب کی نشانی سے کم نہ تھاعوامی حلقوں نے حکام بالا بالخصوص وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان سے اپیل کی ہے کہ طوفانی بارش سے متاثرہ مکینوں اور زمینداروں کے نقصان کے ازالہ کے لئے حکومتی سطح پران کی مدد کی جائے