اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی جا نے والی ہڑتال کے حوالے پریس کانفرنس
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… 5ستمبر کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دی جا نے والی ہڑتال کے حوالے پریس کانفرنس و مختلف مقامات پرکارنر میٹنگز ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کیطرف ہڑتال کی حمایت کا اعلان عوام علاقہ سیاسی سماجی رہنماؤں خواتین ونگز ،سمیت اہل علاقہ کی بھی شرکت ،پیپلزپارٹی حلقہ این اے 57 کے رہنما ء آ صف شفیق ستی ،چئرمین کوہسار ڈویلپمنٹ ٹرسٹ تبسم منیر ستی،حاجی حق نواز ستی ،طارق ستی ، سابق ممبر ضلع کونسل ثنا الحق ستی ، راجہ جاوید اختر ستی ،راجہ ثناء اللہ ستی عرف سنی بھائی ،فیصل ستی باغی ،نوید نزیر ستی ، ذہین النساء ستی، حافظ عبد الستار الخیری ، علماے کرام قاری ظہیر اقبال ستی، علامہ راجہ ثنا ء اللہ، سمیت دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس ،انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعت کی طرف سے 5 ستمبر کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے مختلف قسم کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں اور لو گو ں کو مقدمات سے ڈرانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں مگر خو د عوام کے سامنے جا ری منصوبوں میں تا خیر پر لاجواب نظر آ تے ہیں انہوں نے کہا کہ جاری منصوبوں پر کام شروع ہو نے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا پرامن احتجاج کریں گے اگر ہمارے احتجا ج کو روکنے کے لیے حکومتی مشینری کا استعمال کیا گیا تو اس کا بھر پو ر جواب دیں گے پی ٹی آئی کے نما ئندو ں نے ہر با ر عوام کیساتھ جھوٹ فریب اور ڈھنگ ڈپاو سے کام لیتے رہے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے احتجا ج کا مقصد سیاست نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے پریس کانفرنس میں 5 ستمبر کی ہڑتال کے حوالے سے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیساتھ مزہبی جماعتوں تحرک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم، سنی تحریک ،جماعت اہل سنت ،جماعت اسلامی کے علاؤہ میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں سے تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنان نے بھی شرکت کی_