DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; All Masajid in Tehsil Kallar Syedan to celebrate Friday as Shaan e Sahaba day

تحصیل کلرسیداں کی تمام مسالک کی مساجد میں بروزجمعہ کو شان صحابہؓ کے طور پر منانے کا اعلان ک

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تحصیل کلرسیداں کی تمام مسالک کی مساجد میں آج بروزجمعہ کو شان صحابہؓ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیاہے اس موقع پر جماعت اہلسنت،سنی تحریک،تحریک لبیک،جمعیت علمائے اسلام،جماعت اسلامی،سپاہ صحابہ اور دیگر کے مقتدر رہنما بھی موجود تھے۔ مفتی زاہد یوسف نے کہا کہ حکومتی صفوں میں موجود وزیر اور مشیر فرقہ وارانہ اختلافات کو پھیلانے اور شان صحابہ کی گستاخیاں کرنے والوں کی سرپرستی کر رہے ہیں آصف رضا علوی کا پابندی کے باوجود میں اسلام آباد میں خطاب خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق ؓکی شان میں گستاخی کے بعد حکومتی وزیر سے ملاقات اور بیرون ملک روانگی نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے مولانا سلیم محمود نے کہا کہ اہلسنت کی امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ورنہ ہماری تاریخ غازی علم الدین شہید،ممتاز قاددی،جیسے مجاہدوں سے بھری پڑی ہے۔مولانا خلیل الرحمان نے کہا کہ ہمیں مساجد میں قنوت نازلہ کے ذریعے حکمرانوں کو بددعاہیں دینا چاہیئے مولانا قاسم چلاسی نے کہا کہ ہم شان صحابہ کے تحفظ کے لیئے اپنے بچوں کو یتیم کرنے پر تیار ہیں مفتی زبیراحمد غفاری نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ اگر حکومت گستاخوں کو لگام نہیں ڈالتی تو پھر یہ فریضہ ہم خود سر انجام دیں گے۔اس موقع پر مولانا احسان للہ چکیالوی،قاری محمد اجمل قادری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

غلاظت سے بھرے درجنوں پمپر شاپر بیگوں میں ڈال کر مرید چوک کی جانب جانے والی سڑک پر پھینک کے چلا جاتا ہے

Dozens of bags filled with filth thrown near Mureed Chauk

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں کوئی بدبخت غلاظت سے بھرے پمپر سڑک پر پھینک کے چلا جاتا ہے یہ سلسلہ تقریبا ایک برس سے جاری ہے پنجاب کالج آف کامرس کے اردگرد کی آبادی کا کوئی جاہل بدبخت انسان غلاظت سے بھرے درجنوں پمپر شاپر بیگوں میں ڈال کر مرید چوک کی جانب جانے والی سڑک پر پھینک کے چلا جاتا ہے جس سے نہ صرف گاڑیوں کے گزرنے سے غلاظت بکھر جاتی ہے بلکہ پیدل چلنے والوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے انتظامیہ اور پولیس سے اس جاہل کا سراغ لگا کر اسے جیل میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button