ماڈل یونین کونسل کا درجہ ملنے کے بعد یوسی ہوتھلہ میں واٹر سپلائی کا سروئے ہو گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ماڈل یونین کونسل کا درجہ ملنے کے بعد یوسی ہوتھلہ میں واٹر سپلائی کا سروئے ہو گیا۔ سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی نگرانی میں محکمہ پبلک ہیلتھ نے سروئے کیا۔اہلیا ن علاقہ کی طرف سے ڈاکٹر بابر اعوان، غلام فاروق اعوان سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان اور سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کا تہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے اپنی آبائی یونین کونسل ہوتھلہ کو ماڈل یونین کونسل کا درجہ دیلایا جس میں ہونے والے تمام منصوبے،ترقیاتی کام سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی نگرانی میں ہونگئے گذشتہ روز اسی سلسلے میں یونین کونسل ہوتھلہ کے مختلف علاقوں میں سابق چیئر مین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ کی نگرانی میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی اوراجہ ناصر نے واٹر سپلائی کا سروئے کیاجبکہ جن علاقوں میں سروئے نہیں ہو سکا ان میں بھی آئندہ چند ایک دنوں میں جائے گا جبکہ جن علاقوں کی یونین میں واٹر سپلائی بند ہے ان کو دوباہ فعا ل کیا جائے گا۔ راجہ عامر مظہر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ڈاکٹر بابر اعوان کی خصوصی مہربانی سے یونین کونسل ہوتھلہ میں تعلیم، پانی، صحت، سیڈیم، ویٹر نر ی ہستپال، پارکس سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم ہونگیں اس موقع پر راجہ راشد محمو د اور عبد اللہ اعوان اور دیگر معززین بھی موقع پر موجود تھے۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کامعروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت
Dr Muhammad Arif Qureshi visits renowned lawyer Raja Saeed Ahmed Advocate
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کامعروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی عیادت۔ مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری سابق ممبر ایم سی کہوٹہ معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ جن کا کچھ ماہ قبل ایکسیڈنٹ ہوا تھا اور ان کی ٹانگ فیکچر ہو گی تھی کچھ روز قبل ان کا دورہ آپریشن ہوا اور وہ ہسپتال سے گھر شفٹ ہو گئے ہیں گذشتہ روز کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر جاکر ان کی صحت یابی دریافت کی اس موقع پر راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کے داماد معروف کالم نگار وصحافی صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیراور راجہ رومان سعید بھی موجود تھے۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری، سیاسی سماجی شخصیت اور معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں
Mother of renowned lawyer Raja Fahim Anwar Advocate passed away.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری، سیاسی سماجی شخصیت اور معروف قانون دان راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ وفات پا گیں۔ راجہ فہیم انور ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ مولانا عبداللہ عباسی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،کرنل(ر) راجہ تبسم،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق کھٹڑ،راجہ فیصل عزیز،سابق چیئرمین راجہ ظہور اکبر، راجہ مجیب اللہ ستی،سابق ناظم سٹی راجہ امان اللہ غازی، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمرا ن ضمیر،ممبران پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سینکڑوں افرادنے شر کت کی۔