London to Amsterdam rail service announced from end of October
لندن تا ایمسٹرڈم ریل سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
لندن –محمد نصیر راجہ۔۔۔ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔۔ (پی اے) لندن تا ایمسٹرڈم ریل سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ یورو سٹار کے مطابق ریل کے مسافر اکتوبر کے اختتام تک براہ راست لندن سے ایمسٹرڈم تک سفر کر سکیں گے۔ نئی واپسی سروس کا آغا ز 26 اکتوبر سے ہوگا جس کے ذریعے مسافر تقریباً 40 پونڈز کے یکطرفہ ٹکٹ پر 4گھنٹے 9 منٹ کا سفر طے کر کے نیدرلینڈ کے دارلحکومت پہنچ سکیں گے۔مسافر راٹرڈم سے بھی جا سکیں گے جو کہ ایمسٹرڈم کے جنوب میں واقع ہے اور تین گھنٹے 29 منٹ میں لندن میں سینٹ پینکراز انٹرنیشنل پر واپس پہنچ سکیں گے۔ یہ اعلان برطانوی حکومت کے اس اقدام کے بعد کیا گیا جب نیدرلینڈ کو ان ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا جہاں سے لوگ قرنطینہ کی پابندی کے بغیر واپس آ سکتے ہیں۔15 اگست کے بعد نیدرلینڈ سے برطانیہ واپس آنے والے ٹریولرز کوکو رونا وائرس سیفٹی اقدامات کے تحت 14دن کے لئے سیلف آئسولیشن اختیار کرنی ہوگی۔ نئی ریل سروس کے لئے ٹکٹس یکم ستمبر سے فروخت کئے جائیں گے جوکہ چھ ماہ قبل پیشگی بک کرائے جا سکیں گے۔یورو سٹار نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک کے لئے کی گئی بکنگز کو ٹکٹ کی خریداری کے وقت کسی بھی تاریخ سے تبدیل کرایا جا سکتا ہے اور روانگی سے 14 دن قبل تاریخ میں تبدیلی پر کوئی فیس ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ ہر سفر سے قبل اس کی ٹرینوں کی اچھی طرح صفائی کی جائے گی جبکہ نیا سیٹ میپ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مسافروں کے درمیان محفوظ فاصلہ رکھا جا سکے۔
London; Good news for Rail passengers who will be able to travel directly from London to Amsterdam and back from the end of October, Eurostar has announced.
The new return service commences on October 26 and will enable people to travel to the Netherlands’ capital in four hours and nine minutes, with tickets costing at least £40 each way.
Passengers will also be able to go from Rotterdam, located south of Amsterdam, back to St Pancras International in London in three hours 29 minutes.