DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; A detailed discussion was held regarding “Tehsil Sports Stadium Kahuta” and complete documents of government land Kahuta were presented.

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق سے صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی ملاقات میں ”تحصیل سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ“ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور سرکاری اراضی کہوٹہ کے مکمل کاغذات پیش کر دیئے گئے۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر)انوار الحق سے صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی ملاقات میں ”تحصیل سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ“ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو اور سرکاری اراضی کہوٹہ کے مکمل کاغذات پیش کر دیئے گئے۔ چیئر مین بیت المال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہر مامون نے ڈی سی کو کا غذات دکھاتے ہوئے بریف کیا۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید سباسی کو موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں فوری طور پر محکمہ مال کہوٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے ملکر سپورٹس اسٹیڈیم کی جگہ کے حوالے سے مکمل نقشہ اور رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔ سرکاری اراضی کو قابل استعما ل بنایا جائے۔ ڈی سی نے مزید کہا کہ کسی قسم کا مسئلہ ہوتو مجھے سپورٹس آفیسر آگاہ کریں۔سپورٹس اسٹیڈیم کہوٹہ کی جگہ کا میں خود وزٹ کرونگا۔ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر نے صدر تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی کہوٹہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیئے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کو تبایا کہ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال سے بھی ہماری ملاقا ت انتہائی مفید رہی اور اے اسی کہوٹہ نے بھر پور تعاون کیا۔ جبکہ ممبر قو می اسمبلی صداقت علی عباسی، چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ طارق مرتضیٰ اور ممبر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد بھی آن بورڈ اور مکمل طور پر باخبر اور آگاہ ہیں۔ انکی رہنمائی میں ٹیم ورک کے طور پر کام جاری ہے۔ ڈی سی راولپنڈی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کو موقع پر احکامات جاری کر دیئے۔ کہ جلد از جلد مکمل رپورٹ پیش کریں۔ دریں اثناء صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ممبر صوبائی اسمبلی سے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ سپورٹس اسٹیڈیم کے حوالے سے بھر پور تعاون کرینگے۔

Kahuta; In a meeting between Deputy Commissioner Rawalpindi Capt (retd) Anwar-ul-Haq and President Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua, a detailed discussion was held regarding “Tehsil Sports Stadium Kahuta” and complete documents of government land Kahuta were presented.

سالانہ عرس غوث اعظم محبوب سبحانی قطب ربانی شہباز لامکانی میراں محی الدین پیر الشیخ عبدالقادر الحسنی والحسینیؓ زیرصدارت حضرت علامہ پیر محمد صدیق عباسی

Annual urs mubarak Ghause Azam celebrated

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سالانہ عرس غوث اعظم محبوب سبحانی قطب ربانی شہباز لامکانی میراں محی الدین پیر الشیخ عبدالقادر الحسنی والحسینیؓ زیرصدارت حضرت علامہ پیر محمد صدیق عباسی زیر سرپرستی ممتاز مذہبی سکالر حضرت علامہ ساجدمحمودعباسی، زیر نگرانی مبلغ اسلام حضرت علامہ عبدالمجید قادری خطیب دربار عالیہ غوثیہ قادریہ گلشن غوث اعظم جنڈی شریف زیرقیادت خلیفہ صوفی عبدالرحیم عباسی قادری خلیفہ مجاز بغداد شریف خصوصی آمد پیر طریقت رونق بزم طریقت قاسم فیضانِ نقشنبد صاحبزادہ پیر محمد شمس العارفین غزنوی نیریاں شریف خصوصی خطاب شہزادہ سلطان باہو علم الشیوخ صاحبزادہ پیر محمد ندیم سلطان سروری قادری عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت پڑھی۔سالانہ عرس مبارک کے انعقاد میں غالب محمود عباسی، حضرت علامہ خالد محمود عباسی، اختر نسیم عباسی، حافظ سجادالرحمن عباسی، عبید الرحمن عباسی، احمد حسن عباسی، احمد رضا عباسی، عادل صدیق عباسی،حاشر محمود عباسی،صاحبزادہ علی خالد عباسی نے خصوصی تعاونفرمایا۔

سید سعد حسین شاہ اور سید جواد حسین شاہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گے

Syed Saad Hussain Shah and Syed Jawad Hussain Shah narrowly escape the assassination attempt

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سید سعد حسین شاہ اور سید جواد حسین شاہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گے تفصیل کے مطابق دو روز قبل سید سعد حسین شاہ اور سید جواد شاہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا سید جواد حسین شاہ ولد عنائیت حسین شاہ نے پولیس تھانہ لوہی بھیر اسلام آباد کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں خیابان سرسید کا رہائشی و سکونتی ہوں بروز جمعرات مغرب کے قریب میں تہذیب بیکرز بحریہ ٹاون جا رہا تھا تو ایک ٹیوٹا ہائی ایس جو ہائی وے کی جانب سے آرہا تھا میری گاڑی کے ساتھ لگا جسکے بعد ہائی ایس میں موجود ڈرائیور جسکا نام محمد افتخار تھا اپنے کنڈیکٹر اور دو عدد نا معلوم افراد نے میری گالی کا دروازہ کھول کر گالم گلوچ کرنے لگے میں نے فون کر کے اپنے چھوٹے بھائی سید سعد حسین شاہ کو بلایا جو اپنے دوست زبیر کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گیا ڈرائیور ہائی ایس نے فون کر کے اپنے پانچ عدد ساتھی بلائے جو کہ اسلحہ سے لیز تھے انھوں نے آتے ہی مجھے میرے بھائی اور اسکے دوست کو ماڑنا پیٹنا شروع کر دیا جبکہ انھوں نے قتل کے ارادے سے سیدھی گولیاں بھی مارنا شروع کر دیں اس کشمکش میں ہم نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی تو انھوں نے ہمیں پکڑ کر جیبوں سے دو عدد موبائیل ایک آئی فون سیون پلس اور ایک سیم سانگ ایس نائن پلس جبکہ نقدی مبلغ 50000 نکال لیے سید جواد حسین شاہ اور سید سعد حسین شاہ نے سی پی او راولپنڈی اور اعلی حکام سے انصاف فراہمی اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا۔

مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے۔ راجہ گلزار احمد گلزاری

PML-N is a people’s party that fights for the rights of the people. Raja Gulzar Ahmad Gulzari

Raja Gulzar Ahmad Gulzari

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلزار احمد گلزاری سابق جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کی جنگ لڑتی ہے۔ ملک کی عوام کے دل میں مسلم لیگ ن کا پیار کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے ن لیگ کی محبت عوام کے دل نہیں نکا ل سکتی۔ملک کی عوام اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف سے بے انتہا عشق کرتے ہیں ان کو پتہ چل گیا ہے ملک کو موجودہ بحرانوں سے صرف اور صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ ہمارے قاہد اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے نہ صرف ملک کو طویل بجلی بحران سے نجات دلائی بلکہ سی این جی اسٹیشنز کے باہر لگی میلوں لمبی قطاروں سے چھٹکارا دلایا اوربحیثیت وزیراعظم محدود وقت میں ملک و قوم کی بھرپور خدمت کی مگر ہم نے انہیں نصف برس تک جیل میں رکھا اب ان کے بیٹے کو بھی طلب کر لیا گیا نیب کا یہ فیصلہ بدترین سیاسی انتقام ہے ایک ایجنڈے کے تحت ملک اور قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہراساں اور قید کرنے کاسلسلہ جاری ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صرف اپوزیشن کرپٹ ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم کے ارد گرد کون موجود ہیں سب کو علم ہے سب کچھ جاننے کے باجود نیب ان کے معاملے میں مکمل خاموش ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور حلقہ این اے ستاون کا ہرباشعور شخص شاہد خاقان عباسی اور ان کے خاندان کی بے گناہی کا معترف ہے اور وہ انجینئرنگ احتساب کو مسترد کرتا ہے حلقہ کے عوام کل کی طرح ان بھی اپنے قائد شاھد خاقان عباسی کے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button