گوجرخان چوہدری محمد ریاض کی رہائش گاہ زمان ہاوس میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی۔
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی رہائش زمان ہاوس میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگی رہنماوں، کارکنوں، تاجروں،وکلاء صحافیوں، سابق کونسلرز، سابق چیئرمینوں اور ناظموں اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی سابق ایم این اے چوہدری خورشید زمان نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا
بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ہائیر سکینڈری سکول بیول میں یوم آزادی کی پروقار تقریب،بانی پاکستان کے ویثرن کو سامنے رکھ کر وطن عزیز کی تعمیر کرنا ہو گی۔پرنسپل۔گورنمنٹ بوائزہائیر سکینڈری سکول بیول میں یوم آزادی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد ایاز نے کہا کہ قیام پاکستان ایک عظیم تاریخی واقعہ ہے جب دنیا کی سب سے بڑی اسلامی سلطنت دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئی یہ ملک ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر پیش نہیں کیا بلکہ اس کے پیچھے قربانیوں کی ایک تاریخ ہے لاکھوں نہتے مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا گیا دکھی ماؤں اور بہنوں کے سہاگ لٹے بانیان پاکستان کا یہ خواب تھا کہ ہم ایک ایسا نظام اس آزاد ملک میں قائم کریں گے جس میں عدل و انصاف راواداری اور محبت اور ہمدردی کا بول بالا ہو گا تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہونگے کسی کی حق تلفی نہیں ہو گی لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم ستر سال کے بعد بھی ان اغراض ومقاصد کو حاصل نہیں کر سکے جن کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا الحمد للہ پاکستان دنیا کی اقوام میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ہم دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی پاور ہیں آنیوالے وقت میں پاکستان دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا انشاء اللہ۔تقریب کے آخر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) جشن آزادی کا دن پورے پاکستان میں منایا جا رہا ہے اسی طرح بیول میں یوتھ سوسائٹی بیول کی طرف سے پر سال کی اس سال بھی جوجو فاسٹ فوڈ بیول میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا دوستوں نے مل کر پاکستان کے لیے دعا کی۔