Chakswari, AJK; Freedom was achived with proud leadership of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, Ch Munir Akhtar, USA
قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخرقیادت میں غلامی سے نجات حاصل کی تھی
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) ڈھانگری بہادر کے معروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری منیراخترحال مقیم نیویارک امریکہ نے کہاہے کہ 14 اگست کے دن برصغیر کے مسلمانوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی قابل فخرقیادت میں غلامی سے نجات حاصل کی تھی آج کے دن طاغوتی طاقتوں کوشکست ہوئی تھی ہمیں ان مقاصد کوپیش نظررکھناہے جن کی تکمیل کے لئے ہم نے پاکستان حاصل کیاتھاآزادی حاصل کرناایک مقصدتھا آج کے دن ہم نے منزل کاسراغ لگایاتھاآج کے دن ہم نے اپنی شناخت حاصل کی تھی ہمیں آج یہ عہدکرناہے کہ ہم پاکستان کوقائداعظم محمدعلی جناح کی امنگوں ترجمان بنائیں گے آج ہم اظہارتشکرکررہے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی کالاکھ لاکھ شکرہے کہ جس نے ہمیں آزادی کی نعمت سے سرفراز کیاآج ہم آزادہیں آج کے دن کااہم ترین تقاضایہ ہے کہ ہم رب جلیل کے سامنے سجدہ ریز ہوکرآزادی کی اس نعمت کاشکر یہ اداکریں ہمیں یہ فراموش نہیں کرناچاہیے کہ آزادی ایک نعمت ہے آج کے دن ہمیں یہ عہدکرناہوگاکہ ہماراہرقدم آزادی کے تحفظ اوراپنے تشخص کے استحکام کی خاطراٹھے گاآج کے ہم سب کویہ عہدکرناہوگاکہ آزادی کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ہمیں ان شہیدوں کی خدمات کوفراموش نہیں کرناچاہیے عالم اسلام کا ناقابل تسخیرقلعہ ہے افواج پاکستان اس کی محافظ ہیں پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی سرحدیں محفوظ اورمضبوط ہیں انہو ں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے۔