آواز وائس ویلفیئر آرگنائزیشن ہے جس کی چیئر پرسن محترمہ نعیمہ فرمان اور صدر چوہدری وسیم نے ملک کے طول و عرض میں غریبوں کی مدد کی
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ دولت کو جمع کرتے اور رعونت کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں مگر دوسرے وہ لوگ ہیں جو خدمت خلق سے سرشار مجبورومقہور لوگوں کی داد رسی میں مصروف رہتے ہیں آجکل پوری دنیا میں وبا کا راج ہے ہر سو محنت کش اور مزدور پریشان حال ہیں مگر ایسے ہی حالات میں بہت سارے لوگ عوامی فلاح و بہبود کے لیے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں انہیں میں سے آواز وائس ویلفیئر آرگنائزیشن ہے جس کی چیئر پرسن محترمہ نعیمہ فرمان اور صدر چوہدری وسیم نے ملک کے طول و عرض میں غریبوں کی مدد کی اور فلاحی اعتبار سے اپنا کام بحسن خوبی نبھایا آواز ویلفیئر نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پر فلاحی سنٹر قائم کیے اور نادار طبقے کی دہلیز پہ اشیائے خورد و نوش کے ساتھ ساتھ حفاظتی اشیاء ماسک، سینیٹائزر،اور گلوز کی بھی ایک بڑی مقدار عوام میں مفت تقسیم کی جبکہ متاثرین کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ فری ٹیسٹس کی سہولیات بھی دی گئیں نعیمہ فرمان نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آواز کے ویلفیئر پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ خدمت خلق عبادت سے بھی بہتر ہے اور انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ مخیر حضرات کو سامنے آنے چاہیے چونکہ ملکی معیشت اس وقت بری طرح متاثر ہے لہذا کمزور طبقہ صاحبان ثروت کی طرف دیکھ رہا ہے لہذا اللہ کے دیے رزق میں سے ان کا حصہ نکالیے اور آواز کے ساتھ شامل ہو جائیے تاکہ ہر گھٹتی آواز کو پھر سے توانا آواز بنایا جائے..
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سابق صدر بار ایسوسی ایشن و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی کو ٹلی ستیاں راجہ محمد عباس ستی ایڈووکیٹ کا دہشت گردی کی بذدلانہ کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار ۔دہشت گرد عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول کے لیۓ چمن کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں پاک افغان بارڈر پر باڑھ کی تنصیب کا منصوبہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔باڑھ کی تنصیب سے دہشت گردی اور غیر قانونی نقل و حمل کا خاتمہ ہو گااور سرحدی علاقوں سمیت امن و امان کی صورتحال میں بہتری آۓ گی پر امن اور محب وطن عوام کے جان و مال اور روز گار کا تحفظ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہےاللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرماۓ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لیے بلوچستان حکومت کی طرف سے بہتر ین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں
کوٹلی ستیاں ( تحصیل رپورٹر )گا ڑی روک کر چلان کیو ں کیا ڈرائیو ر کے ساتھی آپے سے باہر آ گئے ٹریفک پولیس کے اہلکار کیساتھ دست و گریبان ہو گئے روڈ بلا ک کر کے دونوں اطراف سے آ نے والی گاڑیوں کو روک کر ٹریفک پولیس کے اہلکار کو دھمکیاں ، ٹریفک وارڈن رجب علی کی درخواست پر تھانہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 341ت پ ،186ت پ،506ت پ ،اور 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، ٹریفک وارڈن رجب علی نے تھانہ کو ٹلی ستیاں میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کہ گا ڑی نمبر RL17کرولا سفید رنگ ڈرائیور عمران نصیب چلا رہا تھا جسے روکا جس کے ماسوائے فرنٹ سکرین کے شیشے کا لے تھے جس کے غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور کا لے شیشوں پر چلانے کیا اسی دوران دو اشخاص زعیم اختر سکنہG7اسلام آ باد ،عامر نصیب جنہوں نے آ تے ہی بد تمیزی شروع کر دی اور گاڑی سڑک میں کھڑی کر کے روڈ بلاک کر دی اور دو نو ں اطراف سے آ نے والیا ں گا ڑیاں روک میرے دست و گریبان ہو گے اور جان سے مارنے کی دھمکیا ں دیں اور گاڑی بھگا کر لے گے اور کا ر سرکا ر میں مدا خلت کی جس پر تھانہ کو ٹلی ستیاں پو لیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 341ت پ ،186ت پ،506ت پ ،اور 34 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،