DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Security, sanitation and other arrangements were finalized for the ninth and tenth of Muharram

نویں، دسویں محرم کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر۔۔۔محرم الحرام کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال کی زیر صدارت امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کا اجلاس انعقاد پذیر ہوا۔ اجلا س میں نویں، دسویں محرم کے حوالے سے سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ جبکہ اے سی کہوٹہ رابعہ سیال نے کہاکہ حکومتی قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے مقررہ اوقات کے اندر اندر تمام پروگرامز ہونگے۔ اشتعال انگیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف قانو ن حرکت میں آئے گا۔ ایمبولینس، بجلی اور صفائی سمیت سکیورٹی فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال نے امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ افضال شاہ، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی ممبر ضلع امن کمیٹی نے خطاب کیا۔ جبکہ اجلاس میں سی اومخدوم بلال، ایس ایچ او حافظ مرزا آصف، انچارج آر ڈبلیو ایم سی راجہ اسحاق، انچارج واڈنز ٹریفک خرم فیاض، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان، علمائے کرام، صحافیوں، ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی، صفائی اور انتظامات کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ جبکہ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرصہ /30 35سالوں سے مقررہ تحریری معاہد ہ پر عمل کرتے ہوئے اس سے تجاوز اور کمی نہ کی جائے۔ جس پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر تاجر رہنما ملک عطاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ قانو ن کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری ایکشن لے۔ اور معاہدے کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے۔

Kahuta; A Meeting was held by assistant commissioner Kahuta, Rabia Sial with Aman committee in which all Security, sanitation and other arrangements were finalized for the ninth and tenth of Muharram.

Show More

Related Articles

Back to top button