DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; A Father throws his 9 year old daughter in to well in village Jhang, Mandra and kills her

گوجرخان,مندرہ کے نواحی گاؤں جھنگ میں قتل کی واردات، باپ نے اپنی اکلوتی نو سال بیٹی کو کنویں میں پھینک دیا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— مندرہ کے نواحی گاؤں جھنگ میں قتل کی دلخراش واردات،سفاك باپ نے اپنی نو سال اکلوتی بیٹی کو سوتے ہوۓ کنویں میں پھینک دیا،معصوم بچی چوٹوں اور دم گھٹنے کی وجہ سے جاں بحق، پولیس تھانہ مندرہ نے اطلاع پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا تفتیشی سب انسپکٹر جمال نواز کے مطابق محمد بخش سکنہ جھنگ نے گزشتہ روز صبح اپنی بیٹی نو سالہ تبارکہ کو کنویں میں پھینک کر گھر سے چلا گیا اور پھر اپنے بھائی کو فون پر اطلاع کی پولیس تھانہ مندرہ فوری طور پر اطلاع پر موقع پر پہنچ گئے اور معصوم بچی کو کنویں سے نکالا گیا جو دم توڑ چکی تھی دریں اثناء بچی کی والدہ سمعیہ ثقلین سکنہ جوڑیاں نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی دس سال قبل محمدبخش سکنہ جھنگ سے ہوئی جس سے میری ایک بیٹی تبارکہ تھی 6 سال قبل محمد بخش نے مجھے طلاق دے دی اور بیٹی اپنے پاس رکھ لی میں اپنے والدین کے گھر آ گئی کچھ عرصہ سے محمد بخش لوگوں کو یہ کہتا پھر رہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کو جان سے مار دوں گا میری بیٹی کو میرے سابقہ خاوند محمد بخش نے صبح سوتے ہوئے اٹھا کر کنویں میں پھینک کر قتل کر دی ھے کیس کے تفتیشی سب انسپکٹر جمال نواز نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

Gujar Khan; Mohammad Buksh of village Jhang in Mandra has killed his 9 year old daughter by throwing her in to water well while the child was asleep. According to police who have arrested Mohammad Buksh he had divorced the Childs mother Samiha Saqlain.

Show More

Related Articles

Back to top button