DailyNewsOverseas news

London; A new barber shop called Ideal Barber opens in Slough,

سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) میں آئیڈیل باربر کے نام سے حجام کی نئی دکان کھل گئی

لندن:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ۔ سلاؤ ٹاؤن میں نئی باربر شاپ کھل گئی۔سلاؤ، برکشائر کاؤنٹی، انگلینڈ (یوکے) میں آئیڈیل باربر کے نام سے حجام کی نئی دکان کھل گئی ہے۔ سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری محمد شعبان، کشمیری لیڈر مشتاق ملک، چوہدری حق نواز، راجہ شوکت علی خان، صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری، گلفراز کیانی، راجہ حق نواز خان اور پاکستانی کمیونٹی لیڈر وجاہت میر علی کی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں خیر و برکت دے۔ جنہوں نے غریبوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بیڑہ اٹھایا۔ آمین۔ یہ باربر شاپ فارنہم روڈ سے متصل ایسیکس ایونیو پر واقع ہے۔ جہاں سے سیلسبری ایونیو دونوں اطراف کی جانب گزرتی ہے۔ فارنہم روڈ سلاؤ پر واقع لیڈل سُپر اسٹور اور چیک آؤٹ کے عقب میں باربر شاپ درمیانی سڑک پر قریب ہی ہے۔ اس روڈ کے آخر میں صابر برادرز کی مینر پارک گروسری شاپ اور اُجالا سینٹر واقع ہے۔ باربر شاپ کا افتتاح کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے بعد کاروبار کھلنے پر ماہئ جولائی 2020ء میں ہوا ہے۔ وہاں کا عملہ اعلیٰ اخلاق کے حامل تربیت یافتہ اور ماہر کاریگروں پر مشتمل ہے۔ جبکہ مالک بھی روادار اور خوش اخلاق ہیں۔ خطہئ پوٹھوار، سہنسہ اور میرپور، جہلم اور گجرات سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعدادنے سلاؤ ٹاؤن میں نئی باربر شاپ کے اضافہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ جہاں کسٹمرز کو مناسب ریٹ پر اپنے بال ترشوانے، انہیں کَلر کرنے اور داڑھی منڈھوانے میں آسانی ہو گی۔ وہیں نت نئے ڈیزائن بھی متعارف ہونگے۔ سلاؤ ٹاؤن اور اسکے اطراف میں آئیڈیل باربرز شاپ کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ لوگ اپنے بال بنوانے کیلئے ادھر کا رُخ کر رہے ہیں۔ جہاں پر حجام انہیں خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔

London; A new barber shop called Ideal Barber opens in Slough, Local community have welcomed the new shop which is based on Essex ave.

چوہدری عبدالقیوم کی ہمشیرہ کی وفات پر چوہدری تاج کا اظہار تعزیت۔

Sister of Ch Abdul Qayoum passed away in Luton

لندن:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ۔ چوہدری عبدالقیوم کی ہمشیرہ کی وفات پر چوہدری تاج کا اظہار تعزیت۔ چوہدری عبدالقیوم صاحب کی ہمشیرہ،لوٹن میں مقیم ضیاء عارف کی والدہ محترمہ، چوہدری شکیل الزمان آف لوٹن، شاہد الزمان U.K اور صحافی شہزاد علی (لوٹن UK) کی خالہ جان کی وفات پر لوٹن میں مقیم کشمیری کمیونٹی راہنماء نمبردار چوہدری محمد تاج، راجہ شوکت علی خان اور صحافی ساجد جنجوعہ کشمیری و دیگر نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ انکے درجات بلند کرے۔ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ جبکہ لواحقین کو صبر دے۔ آمین

Show More

Related Articles

Back to top button