AJKDailyNews

Chakswari, AJK; PM Raja Farooq Haider Khan delivered a historic address on the occasion of Exploitation Day in Legislative Assembly on August 5, Raja Muhammad Yusuf Bandarvi

وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کا پانچ اگست کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی آ زادکشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر تاریخی خطاب تھا , راجہ محمد یوسف بندوروی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کوارڈی نیٹر وزیر اعظم آ زادکشمیر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کا پانچ اگست کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی آ زادکشمیر میں یوم استحصال کے موقع پر تاریخی خطاب تھا جس کے مستقبل میں دورس نتائج نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ برطا نیہ کے اندر مسلم لیگی کارکنوں سمیت تمام کشمیری تارکین وطن نے پانچ اگست کو یوم استحصال کے موقع پر نہایت ہی جوش اور جذبے سے دن منایا ہے اس موقع پر عالمی برادری کی توجہ مقبو ضہ وادی کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار پر دلائی گئی ہے جہاں پانچ اگست دوہزار انیس کو مودی سرکار کے غیر آ ئینی اور غیر انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلافورزی کے خلاف احتجاجی تقریب میں مذمت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی بربادی کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button