EUROPEHeadlineDailyNews

London; Hottest August day for 17 years as temperatures top 36C

برطانیہ میں جمعہ کا روز سال کے گرم ترین دنوں میں سے ایک تھا

لندن:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,محمد نصیر راجہ۔ برطانیہ میں جمعہ کا روز سال کے گرم ترین دنوں میں سے ایک تھا، جب درجہ حرارت36سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا۔ گرمی کی لہر اختتام ہفتہ پر بھی برقرار رہے گی۔ سورج کے نکلتے ہی لوگوں نے ساحلوں کا رخ کیا، تاہم مقامی کونسلوں کی طرف سے لوگوں کو بار، بار سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے یاد دہانی کرائی جاتی رہی، کیونکہ ایک بار پھر لوگوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ جون کی نسبت جولائی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھی ہے جبکہ پریسٹن کے علاقے میں جمعہ کی نصف شب سے لاک ڈائون کے اقدامات دوبارہ متعارف کرادیے گئے ہیں، جس کے تحت لنکا شائر کے افراد کسی دوسرے گھرانے کے افراد سے گھر میں ملاقات نہیں کرسکیں گے۔ ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہنکوک کے مطابق جن علاقوں میں سخت اقدامات کیے گئے ہیں وہ کیسز میں کمی تک برقرار رہیں گے۔ ان اقدامات کے حوالے سے14اگست کو جائزہ لیا جائے گا۔ سائنس دانوں نے پہلے ہی اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ موسم گرم ہونے کے بعد لوگوں کے باہر نکلنے اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے سبب کیسز بڑھ سکتے ہیں۔ جمعہ کو تین بجے سہ پہر ہیتھرو ایئر پورٹ پر درجہ حرارت36.6سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لندن میں رات کے وقت بھی درجہ حرارت20سینٹی گریڈ رہے گا۔گزشتہ برس25جولائی کو کیمبرج میں درجہ حرارت38.7سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

London; The UK has seen its hottest day in August for 17 years, as temperatures reached more than 36C (96.8F) in south-east England.

Crowds headed to the coast to enjoy the weather, but people have been urged to adhere to social distancing.

Exceptionally hot weather is set to continue in parts of the UK throughout the weekend, the Met Office said.

Show More

Related Articles

Back to top button