کوٹلی ستیا ں کے علاقہ ڈھانڈہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ آ ٹھ ماہ سے بحال نہ ہوسکا
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کوٹلی ستیا ں کے علاقہ ڈھانڈہ میں بجلی کا ٹرانسفارمر گزشتہ آ ٹھ ماہ سے بحال نہ ہوسکا، 50 کے وی ٹرانسفارمر پر 98 گھرانو ں کا لو ڈ، ڈم بجلی،الیکٹرک شاک کے با عث اہل علاقہ کی کئی الیکٹر نک اشیاء مکمل طور پر جل گئیں،لاکھوں روپے کا نقصان،عوام علاقہ کا اعلی حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق کوٹلی ستیاں کے علاقہ ڈھا نڈہ تکیہ مسجد کے قریب موجود ٹرانسفارمر آسمانی بجلی کیساتھ جل جانے کے با عث لاکھوں مالیت کی قیمتی الیکٹرانک اشیاء جل جا نے کیساتھ ساتھ متعد د گھرانے اور ساتھ موجود بازار کی دکا نو ں کو بھی نقصان پہنچا تھا جس پر ایک دوسرے ٹرانسفارمر جو کہ ڈھا نڈہ پسی کے مقام پر موجود ہے اس پر ان تمام گھرانوں کو عارضی طور پر شفٹ کیا گیا جبکہ آ ٹھ ماہ گزرنے کے با وجود تاحال نیا ٹرانسفارمر نہیں لگا یا گیا جس کے باعث مذکور ٹرانسفارمر پر بجلی کا لو ڈ بڑھنے سے ایک طرف ڈم بجلی جبکہ دو سری جانب الیکٹرک شاک سے آ ے روز بجلی کے صارفین کو کبھی فریج،ٹی وی،استری سمیت دیگر الیکٹرانک اشیاء جل جانے سے لاکھوں روپے کا نقصان اٹھا نا پڑتا ہے عوام علاقہ نمبردار عامر محمود ستی راجہ ارشد محمود ستی،فا ریسٹر افتخار ستی، عنصر ستی،ایاز ستی،فیصل ستی زبیر ستی و دیگر نے اعلی حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ متعدد با ر کئی درخواستیں متعلقہ دفاتر میں جمع کروا چکے ہیں کسی کو بھی ٹس سے مس تک نہیں انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ٹرانسفارمر بحال نہ کیا گیا تو اہل علاقہ سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو ں گے۔
Kotli Sattian; Power transformer in Dhanda area of Kotli Sattian still not been restored for past eight months. The local villagers have asked local authorities to take notice. Due to load of 98 households on 50 KV transformer electrical items in the area were completely burnt due to low voltage.
صوبیدارمحمد امجد ستی کا ختم چہلم براے ایصال ثواب انکی رہا ئش گا ہ سانٹھ انوالی میں منعقد ہوا
Dua e Chelum of late Subaidar M Amjad Satti observed in village Santh Anwali
کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…پی ٹی آئی رہنماء قاصد ستی کے والد اور با بو محمد جمشید ستی، کے بھائی صوبیدارمحمد امجد ستی کا ختم چہلم براے ایصال ثواب انکی رہا ئش گا ہ سانٹھ انوالی میں منعقد ہوا جسمیں بڑی تعداد میں سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات علمائے کرام و حفا ظ کرام سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ثنا ء خوان مصطفی صلی اللہ و علیہ وسلم قاری طاہر علوی و دیگر نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اس موقع پر مفتی عبد اللہ مظہر وارثی خطیب اعظم راولپنڈی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئیکہا کہ قبر اور مو ت کی تیا ری کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا زندگی نے بڑے بڑے بادشاہو ں کیساتھ وفا نہیں کی مو ت بر حق اس لیے ہمیں مو ت کی تیا ری کر نی ہو گی نیک اولاد والدین کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں والدین اولاد کی نیک تربیت کریں وہ انکی بخششِ کا ذریعہ بنیں گے عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم و محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم قبر میں شفاعت کا با عث بنے گا محفل سے علامہ حافظ عبد الستار الخیری،علامہ نو ر محمد،علامہ قاری طالب حسین،علامہ زولفقار ستی،علامہ قاری عزیزالحق نقشبندی،علامہ جہانزیب ہزاروی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔