DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Gas should be provided to Sui Hafiz and Takal regions, demand of people from Petroleum Minister

سوئی حافظاں اور ٹکال کو گیس فراہم کی جائے، عوام کا وزیر پٹرولیم سے مطالبہ

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ سوئی حافظاں اور ٹکال کو گیس فراہم کی جائے، عوام کا وزیر پٹرولیم سے مطالبہ۔ سوئی حافظ یوسی بیول اور ٹکال یوسی چوآخالصہ کو گیس فراہم کرنے کے لئے گزشتہ دور حکومت میں منصوبہ شروع ہوا تھا جسے موجودہ حکومت نے چند ماہ جاری رکھنے کے بعد بند کر دیا۔ اب کم و بیش سال بھر سے اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع نہیں ہوا۔ سوئی حافظ اور ٹکال کے رہائیشیو ں جہانگیر افضل، راجہ محمود الحسن ودیگر نے علاقے کی منتخب قیادت اور وفاقی وزیر پٹرولیم سے اپیل کی ہے کہ سوئی حافظ اور ٹکال کو گیس فراہمی کا منصوبہ دوبارہ شروع کر کے اسے جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ موجودہ حکومت نے کلین اینڈ گرین پراجیکٹ کے تحت شجر کاری کی مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ سوئی حافظ اور ٹکال کے لوگ اب بھی لکڑی جلانے پر مجبور ہیں۔ مقامی سیاسی قیادت چوہدری جاوید کوثر اور راجہ صغیر جو بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Gujar Khan; The Petroleum Minister has been asked take action and provide gas supply in Sui Hafiz and and Takal regions. The gas supply was launched by previous government but has been stopped by current administration for unknown reasons.

Show More

Related Articles

Back to top button