DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Man killed after falling from train near Kalyam Awan

کلیام اعوان کے قریب 30سالہ شخص راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گوجر خان , کلیام اعوان کے قریب 30سالہ شخص راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا، ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کلیام ریلوے اسٹیشن کے قریب نصیر احمد سکنہ بھگوال جسکا ذہنی توازن درست نہ تھا ٹرین کے نیچے آگیا۔

Gujar Khan; Naseer Ahmed, 30, of village Bhagwal fell under train travelling from Rawalpindi to Karachi near Kalyam awan and died.

جی روڈ پر مجید موڑ کے قریب آئل ٹینکر سے لیک ہو کر سڑک پر بہنے والے تیل کے باعث دس گاڑیاں آپس میں ثکرا گیئں چار افراد ز خمی

Ten vehicles collided with each other due to oil leaking from an oil tanker near Majeed turn on G-T Road. Four persons were injured.

گوجر خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) جی روڈ پر مجید موڑ کے قریب آئل ٹینکر سے لیک ہو کر سڑک پر بہنے والے تیل کے باعث دس گاڑیاں آپس میں ثکرا گیئں چار افراد ز خمی 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا ۔موٹر وے پولیس نے جی ٹی روڈ ایک سائیڈ سے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ پنڈی سے لاہور جانے والے ایک آئل ٹینکر سے لیکج کے باعث گوجرخان کے قریب مجید موڑ سے اسٹیڈیم تک تیل سڑک پر گرنے سے پھیل گیا جس سے جی روڈ پر پھسلن سے دس کے قریب گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ۔جس ایک کیری اور ایک کار میں سوار چھ افراد زخمی ہو گئے ان میں دو خواتین بھی شامل تھیں ۔جبکہ باقی گاڑیوں میں سوار افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑیوں کو نقصان پہنچا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں ۔پولیس ۔اور موثر وے پولیس موقع پر پہنچ گئیں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے ۔زخمییوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی

Show More

Related Articles

Back to top button