AJKDailyNewsHeadline

Chakswari; AJK; Rupyal marriage hall collapses, Owner Ch Nadeem was inside the building when it collapsed

چکسواری میرپور آزاد کشمیر میں روپیال میرج ھال کی عمارت زمین بوس گئی

چکسواری)(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) گزشتہ روز چکسواری میں دن ساڑھے دس بجے ایک المناک سانحہ رونماہوا جب ضلع میرپور کی سب سے بڑے شادی ہال روپیال میرج ہال اچانک زمین بوس ہوگئی جب یہ المناک واقعہ پیش آیااس وقت میرج ہال کی ترئین وآرائش کام تعمیر اتی کام جاری تھا اس تعمیراتی کام میں مزدور مصروف تھاجب کہ ہال کے مالک چودھری ندیم حسین روپیال منیجرسردار وقار احمداوردیگرسٹاف ممبران بھی ان کی نگرانی کررہے تھے یہ بتایاگیاکہ 50سے زائدافراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کے لئے امدار ی کارروائیاں جاری ہیں محکمہ پولیس ضلع مرپور کے افسران ضلعی انتظامیہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پرامدادی کارروائیوں کی نگرانی میں مصروف ہیں آخری اطلاعات تک 18 زخمی افراد کوباہرنکال لیاگیاہے زخمیوں میں (1)فریداحمدولدسیدزمان (2)محمدعثمان ولدمحمداقبال راولپنڈی(3 (گل زمان مانسہرہ (میرپور ھیڈکوارٹراسپتال)(4) محمدندیم ولدمیرزمان مظفرآباد(5) محمدانعام ولدمحمداقبال راولپنڈی(6) محمدبشیرولدکرم دین (میرپور) (7)محمدسفیر ولدگل زمان مظفرآباد (ٹھیک ہوگیا ہے) (8)ماسٹراختر چکسواری(9) نامعلوم راولپنڈی(ٹھیک ہوگیا ہے) (10) حاکم علی ولدمحدابراہیم رحیم یارخان(11)بلال ولدمحمداقبال راولپنڈی شدیدزخمی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے (12) (13)سفیراحمدولدگل زمان گوجرہ مظفرآباد(14) جمشیدولدجاویدجلالپورہیروالہ ملتان (15) محمدشاہدولدمحمدصادق جلالپورہیروالہ ملتان(16) محمدعادل ولدخاد م حسین جلالپورہیروالہ ملتان(17) محمداعجاز ولدعبدالمجید جلالپورہیروالہ ملتان(18) عبدالحفیظ ولداحمدخان کنجولوربھمبر(شدیدرخمی) میرج ہال کے مالک چودھری ندیم حسین روپیال منیجروقار احمدملبے تلے دبے ہوئے ہیں ان کافون پربعض افراد سے رابطہ بھی ہوا اس المناک سانحہ پرچکسواری کی فضا سوگوار ہوگئی ہے ملبے تلے افراد کی صحیح سلامت تلاش کے لئے دعاگوہیں امداری کارروائیاں جاری ہیں ملبے کے نیچے افراد کی تلاش کاکام جاری ہے۔ یہ بھی بتایاگیاکہ جب عمارت اچانک گر ی اس وقت چودھری فضل حسین اورماسٹراختر ہال کے کچن میں موجودتھے جوصحیح سلامت ہیں چودھری فضل حسین کے فرزندچودھری ندیم حسین روپیال ہال کی سب سے نچلی عمارت میں موجودتھے جوملبے کے نیچے دب گئے ملبے میں دے ہوئے افراد کی تلاش کے لئے بڑی تیزی سے امدادی کارروائیاں ہیں امدادی کارروائیوں کے لئے ضلع میرپور کے تمام افسران موقع پرپہنچ آئے اورامدادی کارروائیوں کی بھرپور نگرانی کرتے رہے عوام علاقہ نے اس مشکل گھڑی میں ضلع میرپور کے تمام محکموں کے افسران کے جذبے کوسراہااورانہیں خراج تحسین پیش کیا

Chakswari; AJK; Rupyal marriage hall building has collapsed, According to latest information around 40 people were in the building at the time of the collapse, from which six have so far been taken out. More information to follow…

Owner of Rupyal marriage hall Ch Nadeem Hussain and Manager Sardar Waqar Ahmed are believed to be in the building when it collapsed.
Show More

Related Articles

Back to top button