DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Mandra police arrest Shehryar for the murder of transgender in Morra Mando

مندرہ پولیس کی کاروائی، خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شہریار عرف شیری کو گرفتار کر لیا

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم )۔۔۔۔مندرہ پولیس کی کاروائی، خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شہریار عرف شیری کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، مرکزی ملزم شہریار عرف شیری نے ساتھی کے ساتھ مل کر معمولی لڑائی جھگڑےپر خواجہ سرا کنگنہ کو قتل جبکہ دوسرے خواجہ سرا عاشی کو زخمی کر دیا تھا, خواجہ سراکے قتل پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لیتےہوئے ایس صدر ضیاء الدین احمد کو ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا, پولیس ٹیم نے خواجہ سرا کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شہریار عرف شیری کو 48 گھنٹوں میں ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے ساتھی کو بھی جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائیگا, پولیس کی ملزم سے تفتیش جاری ہے، ملزم سےآلہ قتل برآمد کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button