DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Haji Sufi Hassan Akhtar Ghamkolvi passed away in Khandot Hasnal, Nala Musalmana

حاجی صوفی حسن اختر نقشبندی گھمکولوی حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
محمد شعیب کے والدِ محترم حاجی صوفی حسن اختر نقشبندی گھمکولوی حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززینِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو کھندوٹ حسنال نلہ مسلماناں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

محمد زاہد کے بھائی علی اصغر ملک حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے

Ali Asghar Malik passed away

علی اصغر ملک

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
محمد زاہد کے بھائی علی اصغر ملک حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئے ہیں۔ یاد رہے کہ علی اصغر خفیہ ادارے کراچی میں ملازمت کر رہے تھے۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات، ادارے کے اہلکاران کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حاجی فضل الرحمان تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے

Haji Fazal Ur Rehman passed away

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
ماسٹر عبدالرزاق کے ماموں حاجی فضل الرحمان تقدیرِ الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ نمازِ جنازہ میں سید مداح حسین شاہ، چوہدری محمد اشفاق، راجہ فیصل زبیر، ظفر مغل، شاہد انجم، ظہیر احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحوم کو شاباغ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد اظہر ڈپٹی ڈی ای او مری کا تبادلہ بطورِ سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیڑہ خالصہ تحصیل کلرسیداں میں ہو گیا

Dr. Muhammad Azhar Deputy CEO Murree has been transferred as Senior Headmaster, Government High School, Dhera Khalsa

ڈاکٹر محمد اظہر

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاکٹ کوم، ارسلان بھٹی)
ڈاکٹر محمد اظہر ڈپٹی ڈی ای او مری کا تبادلہ بطورِ سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیڑہ خالصہ تحصیل کلرسیداں میں ہو گیا ہے۔ انھوں نے باقاعدہ سکول ھذا میں جائن کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ وہ بطورِ ڈپٹی ڈی ای او تحصیل کلرسیداں میں بھی ایک بہترین منتظم کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ پی ٹی یو تحصیل کلرسیداں کے عہدیداران اور اساتذہ نے ڈاکٹر محمد اظہر کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button