London; Qatar Airways has announced the resumption of its air operations to Pakistan from July 13.
قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
لندن، نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد نصیر راجہ۔ قطر ایئرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔قطر کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق قطر ایئرویز سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بھی کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔ایئرلائن کے مطابق پرواز سے قبل پاکستانی مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے اپنا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔قطرایئرویز کی مخصوص چار لیبارٹریز سے کرایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔ٹریول ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔
London; Qatar Airways has announced the resumption of its air operations to Pakistan from July 13.
People travelling abroad from Pakistan would now be required to present laboratory-issued coronavirus test results before boarding their flights, Qatar Airways said Friday, as part of the measures it has taken to keep passengers safe and help curb the spread of the viral respiratory disease.
According to a notification, the Qatari airline said the new requirement would come into effect starting July 13, 2020.